قوم لوط کا سب سے بڑا اخلاقى انحراف

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
قصص قرآن
جہاں پر عفت ایک عیب ہوحضرت لوط علیہ السلام

قرآن کریم اس عظیم پیغمبر اور ان کى قوم کے واقعہ کو اس طرح شروع کرتا ہے کہ ''لوط کى قوم نے خدا کے بھیجے ہوئے رسولوںکى تکذیب کی_''(1)
''
مرسلین ''رسولوں کو جمع کى صورت میں بیان کرنے کى وجہ یا تویہ ہے کہ انبیاء علیہم السلام کى دعوت ایک ہوتى ہے لہذا کسى بھى پیغمبر کى تکذیب سب کى تکذیب شمار کى جاتى ہے یا پھر اس لئے ہے کہ وہ گزشتہ کسى بھى پیغمبر پر ایمان نہیں رکھتے تھے_پھر فرمایا گیا ہے : میں تمہارے لئے امین رسول ہوں _
اب جبکہ صورت حال یہ ہے تو پرہیزگارى اختیارکرو ، خدا سے ڈرو اور میرى اطاعت کرو ،کیونکہ میں راہ سعادت کا رہبر ہوں _''(2)
کیا اب تک تم نے مجھ سے کوئی خیانت دیکھى ہے ؟اس کے بعد وحى الہى اور تمہارے رب کا پیغام پہنچانے میں بھى یقینا امانت کو مدنظر رکھوں گا _
یہ نہ سمجھوکہ یہ دعوت الہى میرے گزراوقات کا ایک ذریعہ ہے یا کسى مادى مقصد کو پیش نظر رکھ کر ایسا کام کررہاہوں ، نہ، میں تو ذرہ بھر بھى تم سے اجرت نہیں مانگتا، میرا اجر تو صرف عالمین کے رب کے پاس ہے_''(3)
پھروہ ان کے ناشائستہ اعمال اورا ن کى کچھ اخلاقى بے راہروى کى باتوں کو بیان کرتے ہیں اور چونکہ ان کا بڑا انحراف اور ہم جنس بازى تھا لہذا اسى بات پرزیادہ زوردے کر کہتے ہیں : آیا تم سارى دنیا میں صرف مردوں کے پاس ہى جاتے ہو ''_(4)
یعنى باوجود یکہ خداوندعالم نے اس قدر جنس مخالف تمہارے لئے خلق فرمائی ہے جن سے صحیح طریقے سے شادى کرکے پاک وپاکیزہ اور اطمینان بخش زندگى بسرکرسکتے ہو ں خدا کى اس پاک اور فطرى نعمت کو چھوڑکر تم نے خود کو اس طرح کے پست اور حیا سوزکام سے آلودہ کرلیا ہے _
''اپنى ازواج کو ترک کردیتے ہو جنھیں خدانے تمہارے لئے خلق فرمایا ہے تم تو تجاوز کرنے والى قوم ہو _''(5)
یقینا کسى روحانى یا جسمانى فطرى ضرورت نے تمہیں اس بے راہروى پر آماوہ نہیں کیا بلکہ یہ تمہارى سرکشى ہے جس نے تمہارے دامن کو اس شرمناک فعل کى گندگى سے آلودہ کردیا ہے _
تمہارے کام کى مثال ایسے ہے جیسے کوئی شخص خوشبودار میوے ،مقوى اور صحیح سالم غذائیں چھوڑکرزہر آلوداور مارڈالنے والى غذائوں کو استعمال کرے یہ فطرى خواہش نہیں بلکہ سرکشى ہے _


(1)سورہ شعراء آیت 161
(2)سورہ شعراء آیت 162
(3)سورہ شعراء آیت 163

(4)سورہ شعراء آیت 165
(5) سورہ شعراء آیت 166
 

جہاں پر عفت ایک عیب ہوحضرت لوط علیہ السلام
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma