اے کاش میں تم سے مقابلہ کرسکتا

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
قصص قرآن
اے لوط(ع) آپ پریشان نہ ہویئےقوم لوط(ع) آپ کے گھر میں داخل ہوگئی

بہر حال جب حضرت لوط علیہ السلام نے ان کى یہ جسارت اور کمینہ پن دیکھى تو انھوں نے ایک طریقہ اختیار کیا تاکہ انھیں خواب غفلت اور انحراف وبے حیائی کى مستى سے بیدار کرسکیں _ آپ نے کہا : تم کیوں انحراف کے راستے پر چلتے ہو اگر تمہارا مقصد جنسى تقاضوں کو پورا کرنا ہے تو جائز اور صحیح طریقے سے شادى کرکے انھیں پورا کیوں نہیں کرتے ، ،یہ میرى بیٹیاں ہیں (تیار ہوں کہ انھیں تمہارى زوجیت میں دے دوں ) اگر تم صحیح کام انجام دینا چاہتے ہو تو اس کا راستہ یہ ہے _''(1)
اس میں شک نہیں کہ حضرت لوط علیہ السلام کى تو چند بیٹیاں تھیں اور ان افراد کى تعداد زیادہ تھى لیکن مقصدیہ تھا کہ ان پر اتمام حجت کیا جائے اور کہا جائے کہ میں اپنے مہمانوں کے احترام اور حفاظت اور تمہیں برائی کى دلدل سے نکالنے کے لئے اس حد تک ایثار کے لئے تیار ہوں_یہ بات واضح ہے کہ جناب لوط یونہى اپنى لڑکیوں کا عقد ان مشرکوں اور گمراہوں سے نہیں کرنا چاہتے تھے بلکہ مقصد یہ تھا کہ پہلے ایمان لے او تاکہ بعد میں اپنے لڑکیوں کى شادى تم سے کردوں_
لیکن افسوس شہوت، انحراف اور ہٹ دھرمى کے اس عالم میں ان میں ذرہ بھر بھى انسانى اخلاق اور جذبہ باقى ہوتا تو کم از کم اس امر کے لئے کافى تھا کہ وہ شرمندہ ہوتے اور پلٹ جاتے، مگرنہ صرف یہ کہ وہ شرمندہ نہ ہوئے بلکہ اپنى جسارت میں اور بڑھ گئے اور چاہا کہ حضرت لوط کے مہمانوں کى طر ف ہاتھ بڑھائیں _
وہ قوم حرص اور شوق کے عالم میں اپنے مقصد تک پہنچنے کے لئے بڑى تیزى سے لوط کى طرف آئی_
مگر اس تباہ کار قوم نے نبى خدا حضرت لوط(ع) کو بڑى بے شرمى سے جواب دیا : ''تو خود اچھى طرح سے جانتا ہے کہ ہماراتیرى بیٹیوں میں کوئی حق نہیں، اور یقینا تو جانتا ہے کہ ہم کیا چاہتے ہیں _''(2)
یہ وہ مقام تھا کہ اس بزر گوار پیغمبر نے اپنے آپ کو ایک محاصرے میں گھراہوا پایا اور انہوں نے ناراحتى وپریشانى کے عالم میں فریاد کى :اے کاش : مجھ میں اتنى طاقت ہوتى کہ میں اپنے مہمانوں کا دفاع کر سکتا اورتم جیسے سر پھروں کى سرکوبى کرسکتا ''_(3)
یا کوئی مستحکم سہارا ہوتا ، کوئی قوم و قبیلہ میرے پیروکارںمیں سے ہوتا اور میرے کوئی طاقتور ہم پیمان ہوتے کہ جن کى مدد سے تم منحرف لوگوں کا مقابلہ کرتا_ (4)


(1)سورہ حجر آیت 71

(2)سورہ ہودآیت 79
(3)سورہ ہود آیت 80
(4)سورہ ہود آیت80

 

 

 

اے لوط(ع) آپ پریشان نہ ہویئےقوم لوط(ع) آپ کے گھر میں داخل ہوگئی
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma