زندان کى تمنا

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
قصص قرآن
بے گنا ہى کے پاداش میں قید اے یوسف(ع) قبول کر لو

ایک طرف عزیز کى دھمکى اور ان آلودہ گناہ عور توں کا وسوسہ تھا کہ جو اس وقت دلالى کا کھیل کھیل رہیں تھیں اور دوسرى طرف یوسف کے لئے ایک شدید بحرانى لمحہ تھا ،ہر طرف سے مشکلات کے طوفان نے انہیں گھیر رکھا تھا لیکن وہ تو پہلے سے اپنے آپ کو اسلحہ سے آراستہ کئے ہو ئے تھے نور ایمان ' پاکیز گى اور تقوى نے ان کى روح میں ایک خاص اطمینان پیدا کر رکھا تھا وہ بڑى شجاعت اور عزم سے اپنے موقف پر اڑے رہے بغیر اس کے کہ وہ ان ہوس باز اور ہو س ران عورتوں سے باتوں میں الجھتے ،انہوں نے پرور گار کى بارگاہ کا رخ کیا اور اس طرح سے ان دعا کرنے لگے : بارالہا پر ور دگار : ''جس کى طرف یہ عورتیں مجھے دعوت دیتى ہیں اس کى نسبت قید خانہ اپنى تمام تر سختیوں کے باوجود مجھے زیادہ محب ہے'' _(1)
اس کے بعد چو نکہ وہ جانتے تھے کہ تمام حالات میں خصوصاً مشکلات میں لطف الہى کے سوا کو ئی راہ نجات نہیں کہ جس پر بھر وسہ کیا جائے ، انہوں نے اپنے آپ کو خدا کے سپر د کیا اور اس سے مدد ما نگى اور پکارے: پر ور دگارا :''اگر تو مجھے ان عور توں کے مکر اور خطر ناک منصوبوں سے نہ بچا ئے تو میرا دل ان کى طرف مائل ہو جائے گا اور میں جاہلوں میں سے ہو جائوں'' (2)
خدا وندا : میں تیرے فرمان کا احترام کرتے ہوئے اور اپنى پاکدامنى کى حفاظت کرتے ہو ئے اس وحشت ناک قید خا نے کا استقبال کرتا ہوں وہ قید خانہ کہ جس میں میرى روح آزاد ہے اور میرا دامن پاک ہے اس کے بدلے میں اس ظاہر ى آزادى کوٹھوکر مارتا ہوں کہ جس میں میرى روح کو زندا ن ہو س نے قید کررکھا ہو اور جو میرے دامن کو آلودہ کرسکتى ہے _
خدا یا : میرى مدد فرما ، مجھے قوت بخش ،اور میرى عقل ،ایمان اور تقوى کى طاقت میں اضافہ فر ماتا کہ میں ان شیطانى وسو سوں پر کا میا بى حاصل کروں _
اور چو نکہ خداوندعالم کا ہمیشہ سے وعدہ ہے کہ وہ مخلص مجاہد ین کى ( چاہے وہ نفس کے خلاف برسر پیکا ر ہوں یا ظاہرى دشمن کے خلاف ) مدد کرے گا ، اس نے یوسف کو اس عالم میں تنہا نہ چھوڑا حق تعالى کا لطف وکرم اس کى مدد کو آگے بڑھا، جیسا کہ قرآن کہتا ہے:'' اس کے پروردگا ر نے اس کى اس مخلصا نہ دعا کو قبول کیا، ان کے مکر اور سازشوں کو پلٹا دیا،کیو نکہ وہ سننے اور جاننے والا ہے_'' ( 3)
وہ بندوں کى دعا بھى سنتا ہے اور ان کے اندر ونى اسرار سے بھى آگاہ ہے اور انہیں مشکلات سے بچا نے کى راہ سے بھى واقف ہے _
 


(1)سورہ یوسف آیت 33
(2)سورہ یوسف 33
(3)سورہ یوسف 34

 

بے گنا ہى کے پاداش میں قید اے یوسف(ع) قبول کر لو
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma