ہٹ دھرموں کى بے بنیاد منطق

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
قصص قرآن
جناب شعیب(ع) کا جواب قوم شعیب کى اقتصادى برائیاں

اب ہم دیکھتے ہیں کہ اس ہٹ دھرقوم نے اس آسمانى مصلح کى دعوت کے جواب میں کیا رد عمل ظاہر کیا _
وہ جو بتوں کو اپنے بزرگوں کے آثار اور اپنے اصلى تمدن کى نشانى خیال کرتے تھے اور کم فروشى اور دھوکا بازى سے معاملات میں بڑے بڑے فائدے اور مفادات اٹھاتے تھے حضرت شعیب کے جواب میں کہنے لگے: اے شعیب : کیا تیرى نماز تجھے حکم دیتى ہے کہ ہم انہیں چھوڑدیں کہ جن کى ہمارے آبائو اجداد پرستش کرتے تھے اور یا اپنے اموال کے بارے میں اپنى آزادى سے ساتھ دھو بیٹھیںتو تو ایک بردبار حوصلہ مند اور سمجھ دار آدمى ہے تجھ سے یہ باتیں بعید ہیں _ (1)(2)
اس ظالم اور ستم گر قوم نے جب خود کوشعیب علیہ السلام کى منطقى باتوں کے مقابلے میں بے دلیل دیکھا تو اپنى برائیوں کو جارى و سارى رکھنے کے لئے ان پر تہمتوں کى بوچھاڑکردى _
سب سے پہلے وہى پرانالیبل جو مجرم اور ظالم لوگ ہمیشہ سے خدا کے انبیاء پرلگاتے رہے ہیں آپ پر بھى لگایا اور کہا : ''توتو بس پاگل ہے''_ (3)
تیرى گفتگو میں کوئی منطقى اور مدلل بات دکھائی نہیں دیتى تیرا خیال ہے کہ ایسى باتیں کرکے تو ہمیں اپنے مال میں آزادى عمل سے روک دے ،اس کے علاوہ '' تو بھى تو صرف ہمارى طرح کا ایک انسان ہے '' _(4)کیا تو سمجھتا ہے کہ ہم تیرى اطاعت کریں گے آخر تجھے ہم پر کون سى فضیلت اور برترى حاصل ہے_
''تیرے بارے میں ہمارایہى خیال ہے کہ تو ایک جھوٹا شخص ہے ''_(5)
ان کى یہ گفتگو کیسى تضادات پر مبنى ہے کبھى تو انھیں ایسا جھوٹا اور مفادپرست انسان کہتے تھے جود عوائے نبوت کى وجہ سے ان پر فوقیت حاصل کرنا چاہتاہے اور کبھى انھیں مجنون کہتے تھے ان کى آخرى بات یہ تھى کہ بہت اچھا '' اگر توسچا ہے تو ہمارے سر پر آسمان سے پتھربرسا اور ہمیں اس مصیبت میں مبتلا کردے جس کى ہمیں دھمکى دے رہاہے تاکہ تجھے معلوم ہوجائے کہ ہم ایسى دھمکیوں سے نہیں ڈرتے ''_(6)یہ الفاظ کہہ کرانھوں نے اپنى ڈھٹائی اوربے حیائی کى انتہا کردى اور اپنے کفرو تکذیب کا بدترین مظاہرہ کیا _

 


(1)سورہ ہود آیت 87
(2)یہاں یہ سوال سامنے آتا ہے کہ انہوں مو حضرت شعیب کى نماز کا ذکر کیوں کیا ؟ بعض مفسرین نے کہا ہے کہ یہ اس بناء پر تھا کہ حضرت شعیب زیادہ نماز پڑھتے تھے اور لوگوں سے کہتے تھے کہ نماز انسان کو برے اور قبیح اعمال سے روکتى ہے لیکن وہ لوگ جو نماز اور ترک منکرات کے رابطے کو نہ سمجھ سکے انہوں نے اس بات کا تمسخر اڑایا اور کہا کہ کیا یہ ذکر واذکار اور حرکات تجھے حکم دیتى ہیں کہ ہم اپنے بزرگوں کے طور طریقے اور مذہبى ثقافت کو پائوںتلے رونددیں یا اپنے اموال کے بارے میں اپنا اختیار گنوابیٹھیں_
(3)سورہ شعراء آیت 185
(4)سورہ شعراء آیت 185
(5) سورہ شعراء آیت 186
(6)سورہ شعراء آیت187

 

 

 

جناب شعیب(ع) کا جواب قوم شعیب کى اقتصادى برائیاں
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma