حضرت موسى علیہ السلام

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
قصص قرآن
حضرت موسى علیہ السلام کى زندگى کے پانچ ادوارمدین کے تباہ کاروں کا انجام

تمام پیغمبر کى نسبت قرآن میں حضرت موسى (ع) کا واقعہ زیادہ آیا ہے_تیس سے زیادہ سورتوںمیںموسى (ع) و فرعون اور بنى اسرائیل کے واقعہ کى طرف سومرتبہ سے زیادہ اشارہ ہوا ہے_
اگر ہم ان آیتوں کى الگ الگ شرح کریں ااس کے بعد ان سب کو ایک دوسرے کے ساتھ ملا دیں تو بعض افراد کے اس توہم کے برخلاف کہ قرآن میں تکرار سے کام لیا گیا ہے،ہم کو معلوم ہوگا کہ قرآن میں نہ صرف تکرار نہیں ہے بلکہ ہر سورہ میں جو بحث چھیڑى گئی ہے اس کى مناسبت سے اس سرگزشت کا ایک حصہ شاہد کے طور پر پیش کیا گیا ہے_
ضمناًیہ بات بھى ذہن میں رکھنا چایئےہ اس زمانے میں مملکت مصر نسبتاً وسیع مملکت تھی_وہاں کے رہنے والوں کا تمدن بھى حضرت نوح(ع) ،ہود(ع) اور شعیب(ع) کى اقوام سے زیادہ ترقى یافتہ تھا_ لہذا حکومت فراعنہ کى مقاومت بھى زیادہ تھی_
اسى بناء پر حضرت موسى (ع) کى تحریک اور نہضت بھى اتنى اہمیت کى حامل ہوئی کہ اس میں بہت زیادہ عبرت انگیز نکات پائے جاتے ہیں_بنابریں اس قرآن میں حضرت موسى (ع) کى زندگى اور بنى اسرائیل کے حالات کے مختلف پہلوئوں پر روشنى ڈالى گئی ہے_
کلى طور پر اس عظیم پیغمبر(ع) کى زندگى کو پانچ ادوار میں تقسیم کیا جاسکتا ہے_

 


حضرت موسى علیہ السلام کى زندگى کے پانچ ادوارمدین کے تباہ کاروں کا انجام
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma