یہودیوں میں گوسالہ پرستى کاآغاز

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
قصص قرآن
دودن میں چھ لاکھ گوسالہ پرست بن گئےالواح توریت

قرآن میں افسوسناک اور تعجب خیز واقعات میں سے ایک واقعہ کا ذکر ہوا ہے جو حضرت موسى علیہ السلام کے میقات کى طرف جانے کے بعد بنى اسرائیل میں رونما ہوا_وہ واقعہ ان لوگوں کى گوسالہ پرستى ہے_ جو ایک شخص بنام''سامری''نے زیور و آلات بنى اسرائیل کے ذریعے شروع کیا_
سامرى کو چونکہ اس بات کا احساس تھاکہ قوم موسى علیہ السلام عرصہ دراز محرومى اور مظلومى کى زندگى بسر کررہى تھى اس وجہ سے اس میں ماد ہ پرستى پائی جاتى تھى اور حب زر کا جذبہ بدرجہ اتم پایا جاتا تھا_ جیسا کہ آج بھى ان کى یہى صفت ہے لہذا اس نے یہ چالاکى کى کہ وہ مجسمہ سونے کا بنایاکہ اس طرح ان کى تو جہ زیادہ سے زیادہ اس کى طرف مبذول کراسکے_
اب رہا یہ سوال کہ اس محروم و فقیر ملت کے پاس اس روز اتنى مقدارمیں زروزیور کہاں سے آگیا کہ اس سے یہ مجسمہ تیار ہوگیا؟اس کا جواب روایات میں اس طرح ملتا ہے کہ بنى اسرائیل کى عورتوں نے ایک تہوار کے موقع پر فرعونیوں سے زیورات مستعار لئے تھے یہ اسوقت کى بات ہے جس کے بعد ان کى غرقابى عمل میں آئی تھی_اس کے بعد وہ زیورات ان عورتوں کے پاس باقى رہ گئے تھے_
اتنا ضرور ہے کہ یہ حادثہ مثل دیگر اجتماعى حوادث کے بغیر کسى آمادگى اور مقدمہ کے وقوع پذیز نہیں ہوا بلکہ اس میں متعدد اسباب کار فرما تھے،جن میں سے بعض یہ ہیں:
بنى اسرائیل عرصہ دراز سے اہل مصر کى بت پرستى دیکھتے آرہے تھے_
جب دریائے نیل کو عبور کیا تو انہوں نے ایک قوم کو دیکھا جو بت کى پرستش کرتى تھی_ جیسا کہ قرآن نے بھى اس کا ذکر کیا ہے اور گذشتہ میں بھى اس کا ذکر گزرا کہ بنى اسرائیل نے حضرت موسى علیہ السلام سے ان کى طرح کا بت بنانے کى فرمائشے کى جس پر حضرت موسى علیہ السلام نے انہیں سخت سرزنش کی_
حضرت موسى علیہ السلام کے میقات کاپہلے تیس راتوں کا ہونا اس کے بعد چالیس راتوں کا ہوجانا اس سے بعض منافقوں کو یہ موقع ملاکہ حضرت موسى علیہ السلام کى وفا ت کى افواہ پھیلا دیں_
قوم موسى علیہ السلام میں بہت سے افرادکا جہل و نادانى سے متصف ہونا اس کے مقابلے میں سامرى کى مکارى و مہارت کیونکہ اس نے بڑى ہوشیارى سے بت پرستى کے پروگرام کو عملى جامہ پہنایا، بہر حال ان تمام باتوں نے اکٹھا ہوکر اس بات کے اسباب پیدا کئے کہ بنى اسرائیل کى اکثریت بت پرستى کو قبول کرے اور''گوسالہ''کے چاروں طرف اس کے ماننے والے ہنگامہ برپاکردیں_

 

 


دودن میں چھ لاکھ گوسالہ پرست بن گئےالواح توریت
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma