فرشتے صندوق عہد کیسے لائے؟

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
قصص قرآن
یہ دائود کون سے دائود تھےتابوت کیا ہے؟

جیسا کہ قرآن میں بیان ہوا ہے کہ ''فرشتے اس صندوق کو اٹھائے ہوئے ہیں''یہاں پر سوال یہ ہوتا ہے کہ فرشتے صندوق عہد کو کیسے لائے؟اس سلسلے میں مفسرین نے مختلف باتیں کى ہیں_ ان میں سے زیادہ واضح تواریخ کے حوالے سے یہ ہے کہ جب صندوق عہد فلسطین کے بت پرستوں کے ہاتھ لگا اور وہ اسے اپنے بت خانے میں لے گئے اس کے بعد وہ بہت سى مصیبتوں اور ابتلائوں کا شکار ہوگئے تو ان میں سے بعض کہنے لگے کہ یہ سب کچھ صندوق عہد کے آثار میں سے ہے، لہذا انہوں نے طے کرلیا کہ اسے اپنے شہر اور علاقے سے باہر بھیج دیں گے_کوئی شخص اسے باہر لے جانے کو تیار نہ ہوا_مجبوراًدو بیل جوتے گئے اور صندوق عہد کو باندھ کر بیلوں کو بیابان میں جاکر چھوڑا گیا_اتفاق سے یہ واقعہ ٹھیک اس وقت رونما ہوا جب طالوت کو بنى اسرائیل کا فرمانروا بنایا گیا_
خدا نے فرشتوں کوحکم دیا گیا کہ وہ ان دو بیلوں کو اشموئیل کے شہر کى طرف ہانک کرلے جائیں_بنى اسرائیل نے صندوق عہد کو دیکھا تو اسے طالوت کے خدا کى طرف سے مامور ہونے کى نشانى کے طور پر قبول کرلیا_اس لئے ظاہراًتو دوبیل اسے شہر میں لائے لیکن درحقیقت یہ کام خدائی فرشتوں کى وجہ سے انجام پذیر ہوا اسى وجہ سے صندوق اٹھالانے کى نسبت فرشتوں کى طرف دى گئی ہے_اصولى طو پر فرشتہ اور ملک قرآن حکیم اور روایات میں ایک وسیع مفہوم کا حامل ہے_اس مفہوم میں روحانى عقل رکھنے والے موجودات کے علاوہ اس جہان کى مخفى قوتوں کا ایک سلسلہ بھى شامل ہے_

 

 

 

یہ دائود کون سے دائود تھےتابوت کیا ہے؟
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma