ہد ہد اور ملکہ سبا کى داستان

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
قصص قرآن
ہد ہد ایک اہم خبر کے ساتھداؤد اور سلیمان علیہما السلام کا فیصلہ

قرآن کے ایک حصے میں خداوند عالم حضرت سلیمان(ع) کى حیرت انگیز زندگى کے ایک اور اہم واقعے کى طرف اشارہ فرماتاہے اور ہدہد اور ملکہ سباء کا قصہ بیان کرتا ہے،فرماتا ہے:''سلیمان(ع) کو ہدہد دکھائی نہ دیا تو وہ اسے ڈھونڈنے لگے''_(1)
یہ تعبیر اس حقیقت کو اچھى طرح واضح کرتى ہے کہ حضرت سلیمان(ع) اپنى حکومت کے حالات اور ملک کى کیفیت کو اچھى طرح مد نظر رکھتے تھے یہاں تک کہ ایک پرندہ بھى ان کى آنکھوں سے اوجھل نہیں تھا_
سلیمان(ع) کو کیسے معلوم ہوا کہ ہدہدغیر حاضرہے؟بعض کہتے ہیں کہ اس وجہ سے کہ جب آپ(ع) سفر کرتے تو پرندے آپ(ع) کے سر پر سایہ کئے رہتے تھے_
چونکہ اس وقت اس سائبان میں اسکى جگہ خالى نظر آئی لہذا انھیں معلوم ہوگیا کہ ہدہد غیر حاضر ہے_
بعض مفسرین کہتے ہیں کہ سلیمان(ع) کے نظم حکومت میں پانى کى تلاش کا کام ہدہد کے ذمہ تھا لہذا پانى کى ضرورت کے وقت جب اسے تلاش کیا گیا تو وہ نہیں ملا_
بہر حال،اس گفتگو کى ابتداء میں حضرت سلیمان(ع) نے فرمایا:''مجھے وہ دکھائی نہیں دے رہا ہے''،پھر فرمایا: ''یا یہ کہ وہ غائب ہے''_
ممکن ہے یہ اس بات کى طرف اشارہ ہو کہ کیا وہ کسى معقو ل عذر کے بغیر حاضر نہیںہے یا معقول عذر کى وجہ سے غائب ہے_
بہر صورت ایک با استقلال منظم اور طاقت ورحکومت میں یہى ہوتا ہے کہ ملک میں جو بھى اتار چڑھائو ہو وہ سر براہ حکومت کى نظر میں ہو حتى کہ کسى پرندے کى حاضرى اور غیر حاضرى ایک عام ملازم کى موجودگى اور عدم موجودگى اس کے پیش نظرہو اور یہ ایک بہت بڑا درس ہے_
حضرت سلیمان(ع) نے دوسروں کو درس دینے اور حکم عدولى پر سزادینے کى خاطر مندجہ ذیل جملہ کہا تاکہ ہدہد کى غیر حاضرى دوسرے پرندوں پر بھى اثر کرے چہ جائیکہ اہم عہدوں اور اعلى مناصب پر فائز انسان، فرمایا: ''میں یقیناًاسے سخت سزادوں گا''_
''یا اسے ذبح کر ڈالوں گا،یا پھر وہ اپنى غیر حاضرى کى میرے سامنے واضح دلیل پیش کرے''_(2)
درحقیقت جناب سلیمان(ع) نے غیر حاضرى کى صورت میں یک طرفہ فیصلہ دینے کى بجائے خلاف ورزى ثابت ہوجانے پر سزا کى تنبیہ کى ہے اور اپنى اس تنبیہ میں بھى دو مراحل بیان کئے ہیں جو جرم کى نوعیت کے مطابق ہیں ایک مرحلہ بغیر موت کے سزا ہے اوردوسرا سزائے موت کا مرحلہ ہے_
ساتھ ہى یہ بھى واضح کردیا ہے کہ انھیں اپنى حکومت اور طاقت کا گھمنڈ نہیں ہے بلکہ اگر ایک کمزور ساپرندہ بھى معقول اور واضح دلیل پیش کرے تو وہ اسے قبول کرنے کے لئے تیار ہیں_


(1)سورہ نمل آیت 20

(2)سورہ نمل آیت21

 

ہد ہد ایک اہم خبر کے ساتھداؤد اور سلیمان علیہما السلام کا فیصلہ
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma