حضرت یحى علیہ السلام کى شہادت

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
قصص قرآن
حضرت عیسى علیہ السلام اور حضرت مریم علیہا السلامبچپن میں نبوت

نہ صرف حضرت یحى علیہ السلام کى پیدائشے تعجب خیز تھى بلکہ ان کى موت بھى کئی لحاظ سے عجیب تھی، اکثر مسلمان مو رخین اور اسى طرح مشہور مسیحى منابع ان کى شہادت کے واقعہ کو اس طرح نقل کرتے ہیں (اگر چہ اس کى خصوصیات میں کچھ تھوڑ ا بہت تفاوت دکھائی دیتا ہے ): حضرت یحى علیہ السلام اپنے زمانے کے ایک طاغوت کے اپنى ایک محرم سے غیر شرعى روابط کے خلاف اواز کى بناء پر شہید ہوئے ،ہوا یہ کہ ''ہیرودیس ''فلسطین کا ہوس پرست بادشاہ تھا ،وہ اپنے بھائی کى بیٹى ''ہیرودیا''پر عاشق ہو گیا ،وہ بہت خوبصورت تھى ،اس کے حسن نے اس کے دل میں عشق کى اگ بھڑکا دی_بادشاہ نے اس سے شادى کرنے کا پکا ارادہ کر لیا _
یہ خبر جب خدا وند متعال کے بزرگ پیغمبر حضرت یحى علیہ السلام کو پہنچى تو انھوں نے صراحت کے ساتھ اعلان فرمایا کہ یہ شادى ناجائز ہے اور توریت کے احکام کے خلا ف ہے اور میں ایسے کام کى اپنى پورى طاقت کے ساتھ مخالفت کروں گا_اس مسئلہ کى تمام شہر میں شہرت ہو گئی ،اور یہ خبر اس لڑکى ''ہیرودیا''کے کانوں تک بھى جا پہنچى ،وہ حضرت یحى علیہ السلام کو اپنے راستے میں سب سے بڑى رکاوٹ سمجھنے لگى ،اس نے مصمم ارادہ کر لیا کہ کسى مناسب موقع پر ان سے انتقام لے گى اور اپنى ہوا و ہوس کى راہ سے اس روکاوٹ کو ہٹا دے گی، اس نے اپنے چچا کے ساتھ اپنے راہ رسم میںاضافہ کر دیا اور اپنے حسن و جمال کو اس کے لئے ایک جال بنا دیا اور اس پر اس طرح سے اثر انداز ہوئی کہ ایک دن ہیرودیس نے اس سے کہا کہ تیرى جو بھى ارزو ہے مجھ سے مانگ تو جو کچھ چاہے گى وہ تجھے ملے گا _ ''ہم نے یحی کو بچپن میں فرمان نبوت و عقل و دانش عطا کى _ اور کبھى انسانوں کے بارے میں فرماتا ہے : جبکہ انسان،کامل عقل کى حدبلوغ،چالیس سال کو پہنچ گیا''_لہذا جس طرح خدا کے لئے یہ ممکن ہے بچپن میں حکمت عطا کرے اس کى قدرت اس کو چالیس سال میں حکمت عطا کرتى ہے''_ ہیرودیا نے کہا میں یحی کے سر کے سوا اور کچھ نہیں چاہتى ،کیونکہ اس نے مجھے اور تجھے بدنام کر کے رکھ دیا ہے ،تمام لو گ ہمارى عیب جوئی کر رہے ہیں ،اگر تو یہ چاہتا ہے کہ میرے دل کو سکون حاصل ہو اور میرا دل خوش ہو تو تجھے یہ کام انجام دینا چاہئے _ ہیرو دیس جو اس عورت کا دیوانہ تھا انجام پر غور کئے بغیر یہ کام کرنے پر تیار ہو گیا ،اور ابھى دیر نہ گزرى تھى کہ حضرت یحى علیہ السلام کا سر اس بدکار عورت کو پیش کر دیا ،لیکن اخر کار اس کے لئے اس کام کے ہولناک نتائج نکلے_
 

 

 

حضرت عیسى علیہ السلام اور حضرت مریم علیہا السلامبچپن میں نبوت
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma