شب معراج پیغمبر (ص) سے خداکى باتیں

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
قصص قرآن
اہل دنیا و آخرتان سوالات کے پیش نظر چندچیزوں پر توجہ

پیغمبر نے شب معراج پروردگار سبحان سے اس طرح سوال کیا :
پروردگار ا: کونساعمل افضل ہے ؟
خدا وند تعالى نے فرمایا :
'' کوئی چیز میرے نزیک مجھ پر توکل کرنے ، اور جو کچھ میںنے تقسیم کرکے دیا ہے اس پر راضى ہونے سے بہتر نہیں ہے ،اے محمد جولوگ میرى خاطر ایک دوسرے کو دوست رکھتے ہیں میرى محبت ان کے شامل حال ہوگى اور جو لوگ میرى خاطر ایک دوسرے پر مہربان ہیں اور میرى خاطر دوستى کے تعلقات رکھتے ہیں انھیں دوست رکھتا ہوں علاوہ بر ایں میرى محبت ان لوکوں کے لئے جو مجھ پر توکل کریں فرض اور لازم ہے اور میرى محبت کے لئے کوئی حد او رکنارہ اوراس کى انتہا نہیں ہے ''_
اس طرح سے محبت کى باتیں شروع ہوتى ہیں ایسى محبت جس کى کوئی انتہا نہیں ،جو کشادہ اور اصولى طور پر عالم ہستى میںاسى محور محبت پر گردش کررہا ہے _
ایک اور ددسرے حصہ میں یہ آیا ہے _
''اے احمد بچوں کى طرح نہ ہونا جو سبز وزرد اور زرق وبرق کو دوست رکھتے ہیں اور جب انہیں کوئی عمدہ اور شیریں غذا دیدى جاتى ہے تو وہ مغرور ہوجاتے ہیں اور ہر چیز کو بھول جاتے ہیں ''_
پیغمبرنے اس موقع پر عرض کیا :
پروردگارا :مجھے کسى ایسے عمل کى ہدایت فرماجو تیرى بارگاہ میں قرب کا باعث ہو _
فرمایا : رات کو دن اور دن کو رات قرار دے _
عرض کیا : کس طرح ؟
فرمایا : اس طرح کے تیرا سونا نماز ہو اور ہرگز اپنے شکم کو مکمل طور پر سیر نہ کرنا _
ایک اور حصہ میں آیا ہے :
''اے احمد میرى محبت فقیروں اور محروموں سے محبت ہے ،ان کے قریب ہوجاو اور ان کى مجلس کے قریب بیٹھو کہ میں تیرے نزدیک ہوں اور دنیا پرست اور ثروت مندوں کو اپنے سے دور رکھو اور ان کى مجالس سے بچتے رہو ''_

 


اہل دنیا و آخرتان سوالات کے پیش نظر چندچیزوں پر توجہ
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma