2۔ مقصد آمادگی ھے، فساد نہیں

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
فلسفه انتظار
3۔ تاریکی کا عُروج 1۔ صف بندی اور تشخیص

جو چیز حضرت مھدی علیہ السلام کے ظھور کو کسی حد تک نزدیک کرسکتی ھے وہ ھے وہ ظلم وجور و فساد نہیں ھے بلکہ ھماری آمادگی ھے، ھمارا اشتیاق ھے۔ کیا ھمیں حضرت کا اسی طرح انتظار ھے جس طرح سے ایک پیاسے کو پانی کا۔
ھاں یہ اور بات ھے، جس قدر ظلم و جور، فساد اور بربادی میں اضافہ ھوتا جائے گا اتنا ھی لوگ موجودہ نظام اور ضابطۂ حیات سے عاجز ھوتے جائیں گے۔ رفتہ رفتہ لوگوں کو اس بات کا یقین ھوتا جائے گا کہ موجودہ ضابطۂ حیات میں سے کوئی ایک بھی ھماری مشکلات کا حل پیش نہیں کرسکتا بلکہ جتنے بھی نظام رائج ھیں وہ سب کے سب ھماری مشکلات میں اضافہ تو کرسکتے ھیں مگر کمی نہیں کرسکتے۔ یہی یقین اس بات کا سبب ھوگا کہ لوگ ایک ایسے نظام کے منتظر ھوں گے جو واقعاً ان کی مشکلات کا حل پیش کرسکتا ھے جس قدر یہ یقین مستحکم ھوتا جائے گا، اتنا ھی انسان کا اشتیاق بڑھتا جائے گا۔
دھیرے دھیرے یہ بات بھی روشن ھوتی جائے گی اور لوگوں کو یقین ھوتا جائے گا کہ دنیا کی جغرافیائی تقسیم مشکلات کا سر چشمہ ھے۔ یہی جغرافیائی تقسیم ھے جس کی بنا پر بے پناہ سرمایہ اسلحہ سازی میں خرچ ھورھا ھے، انسان کی گاڑھی کمائی کے پیسے سے خود اس کی تباھی کے اسباب فراھم کئے جارھے ھیں۔ جغرافیائی تقسیم اور حد بندی کا نتیجہ ھے جس کی بنا پر ھر قوی اور طاقت ور ملک ضعیف اور فقیر ملک کو اپنے قبضہ میں کرلیتا ھے۔ ان کے پاس جو خدا داد نعمتیں ھیں ان کو ہتھیانے کی فکر میں لگا رھتا ھے۔ یہ جغرافیائی تقسیم اور حد بندی کا نتیجہ ھے جس کی بنا پر ملکوں میں آپس میں ایک حسد اور تعصب پایا جاتا ھے۔ یہی وہ باتیں ھیں جو انسانی مشکلات کا سرچشمہ ھیں، جس قدر یہ حققیت انسانی ذھن میں اترتی جائے گی اتنا ھی انسان ایک ایسی حکومت کی فکر میں ھوگا، جس میں یہ قصّہ ھی نہ ھو، جہاں پر کوئی حد بندی نہ ھو۔ اگر حد بندی ھو تو صرف انسانیت اور آدمیت کی۔ جب ایک عالمی حکومت کا قیام ھوگا تو وہ بے پناہ سرمایہ جو اسلحہ کے اوپر خرچ ھورھا ھے، وہ انسان کی فلاح و بہبود کے لئے خرچ ھوگا، اب نہ حسد کا سوال ھوگا اور نہ رقابت کا، بلکہ سب مل کر شانے سے شانہ ملاکر ھاتھ میں ھاتھ دے کر، عدل و انصاف، صدق و صفا، برادری، اخلاص و ایثار، اخلاق و کردار، مروت و شرافت کی بنیاد پر قصر آدمیت و انسانیت کو تعمیر کریں گے۔

3۔ تاریکی کا عُروج 1۔ صف بندی اور تشخیص
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma