میت کی تقلید

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
استفتائات جدید 03
چند کی تقلیدتقلید کی اصطلاحات

سوال نمبر ۱۳ : ہمارے ایک رشتہ دار جو پہلے اہل حق کے ماننے والے تھے اب بحمد اللہ تحقیق کرنے کے بعد شیعہ ہوگئے ہیں اس سلسلے میں درج ذیل کے دو سوالوں کے جواب عنایت فرمائیں ؟
الف ) وہ امام خمینیۺ(رضوان اللہ علیہ )کے زمانہ ء حیات میں بالغ تھے مگر ان کی تقلید میں نہیں تھے آیا یہ اس وقت امام خمینی(رضوان اللہ ) کی تقلید کرسکتے ہیں ؟

 جواب : ابتداء سے میت مجتہد کی تقلید کرنے میں اشکال ہے۔

ب) چونکہ ملک ( ایران ) کے مغربی علاقے میں اہل حق نماز نہیںپڑھتے ، اور رمضان المبارک کے روزے کے بجائے آبان مہینہ ( ایرانی مہینہ ہے )میں صرف تین روزہ رکھتے ہیں ان مدت کی نمازیں اور روزہ کی قضا کرے یا وہ ساقط ہیں ؟

جواب : ساقط ہیں ۔

سوال نمبر ۱۴ : اگر کسی شخص نے اپنے مرجع تقلید سے زیادہ محبت رکھنے کی وجہ سے ( مثلاً امام خمینی ۺ سے )کسی زندہ مجتہد کی طرف رجوع نہیں کیا تا کہ اس کی اجازت سے مرجع سابق کی تقلید پر باقی رہ سکے حتی اس کو یہ بھی معلوم نہیں کہ زندہ جامع الشرائط مرجع کی اجازت سے تقلید پر باقی رہا جاسکتا ہے تو اس شخص کے اس مدت اعمال کیسے ہوں گے ؟

 جواب : زندہ مجتہد کی طرف رجوع کرے اور اس کے فتوا کے مطابق اپنے گذشتہ مجتہد ( مثلاً امام خمینیۺ) کی تقلید پر باقی رہے تب جاکر گذشتہ اعمال صحیح ہوں گے ۔

سوال نمبر ۱۵ : بہت سارے لوگ ایسے بھی ہیں جو متوفیٰ مجتہد کی تقلید پر باقی رہتے ہیں لیکن اکثر مسائل میں زندہ مجتہد کی پیروی اور اس کے فتوے پر عمل کرنا چاہتے ہیں کیونکہ شک ہوتا ہے کہ متوفی ٰمجتہد کی حیات میں ان کے اس فتوا پر عمل کیا تھا یا نہیں آیا کوئی ایسی صورت ہے جس کی رو سے زندہ مجتہد کی تقلید کی جاسکے ؟

  جواب : صرف جن موارد میں متوفی مجتہد کے فتوا پر عمل نہ کیا ہو ان میں زندہ مجتہد کے حکم پر عمل کرسکتے ہیں یا کم از کم جس میں شک ہو اس میں زندہ مجتہد کی پیروی کرسکتے ہیں لیکن اگر زندہ مجتہد کی اعلمیت ثابت ہوجائے تو تمام مسائل میں اس کی تقلید کی جاسکتی ہے ۔

چند کی تقلیدتقلید کی اصطلاحات
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma