(۵) کافر اور اس کے مانند افراد

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
استفتائات جدید 03
(۶)کتا (۴)خون

سوال نمبر ۳۲: برائے کرم اہل کتاب کے بارے میں ذیل کے چند سوالوں کے جواب عنایت فرمائیں ؟
 الف ) ان کے بنائے ابزار و آلات کو استعمال کرسکتے ہیں ؟

 جواب : اگر ان سے معاشرت ضروری نہ ہو تو پرہیز کریں لیکن اسلامی ممالک کے علاوہ یا بعض اسلامی ممالک میں ان سے معاشرت ضروری ہو تو پرہیز ضروری نہیں ہے ۔

ب) اہل کتاب کی دوائیوں اور کھانے کی چیزوں کے بارے میں کیا حکم ہے ؟

 جواب : اگر احتمال یہ ہو کہ یہ سب چیزیں کارخانہ میں ہاتھ لگائے بغیر یا دستانہ پہن کر بنائی گئی ہوں اشکال نہیں ہے لیکن ان کے گوشت ذبیحہ سے ضرور پرہیز کریں ۔

ج) ان کے ذبیحہ اور شکار کا کیا حکم ہے ؟

جواب : اس کا جواب وہی ہے جو اوپر دیاگیا ہے لیکن اگر زندہ مچھلی ہو تو حلال ہے۔

 د) اہل کتاب کو مسلمان نشین علاقہ میں یا ان کو مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کرنا کیسا ہے ؟

  جواب :اگر ان مقامات پر جانے سے بحرمتی ہورہی ہو تو حرام ہے ۔

ھ) اہل کتاب کو مسلمان نشین علاقہ میں یا ان کو مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کرنا کیسا ہے ؟

  جواب : اشکال ہے ۔

 و) آیا اہل کتاب کے شہداء حکم شہید میں ہیں ؟

جواب : اگر راہ اسلام یا ممالک اسلامی کی طرف سے شہید ہوتے ہیں تو خدا کے نزدیک ماجور ہیں لیکن یہ اجرالہیٰ کس صورت میں ہوگا ہمیں نہیں معلوم ہے ۔

ز) اہل کتاب کے اعضاء کا پیوند مومن کے عضو میں لگانا یا برعکس کیسا ہے ؟

جواب : مومن کے بدن میں کافر کا عضو یا برعکس میں اشکال نہیں ہے ۔

 ح) آیااہل کتاب کے مریضوں کا علاج کرنااور ان کے طبی وسائل سے استفادہ کرنا جائز ہے ؟

  جواب : کوئی حرج نہیں ہے مگر یہ کہ وہ مسلمانوں کے خلاف سوء استفادہ کریں ۔

  ط) اہل کتاب کے معبد میں نماز پڑھنا کیسا ہے ؟

جواب : اشکال نہیں ہے ۔

 ی) ان کے برتن یا لباس کو استعمال کرنا جائز ہے ؟

  جواب : جب ان ظروف و لباس کے نجس ہونے کا علم نہ ہو تب اشکال نہیں ہے ۔ لیکن اگر نجاست کا یقین ہوتو اس کو غوطہ دیں ۔

 ل) آیا اہل کتاب سے شادی کرنا صحیح ہے ؟

 جواب : عقد موقت (متعہ ) کرنا جائز ہے لیکن عقد دائم (ازدواج ) جائز نہیں ہے ۔

 م)اگر زوجہ (بیوی) اہل کتاب سے ہو تو اس کو نان و نفقہ دینا ضروری ہے ؟

 جواب : چونکہ متعہ میں نفقہ نہیں ہے لہذا اس کا جواب معلوم ہے ۔

(۶)کتا (۴)خون
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma