وسواس

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
استفتائات جدید 03
مختلف نجاستوں کے مسائل (۷)شراب اور دیگر مشروبات

سوال نمبر ۴۰: میری مشکل گھر کی دیوار اور اپنے بچے کو دھلاتے رہنا ہے کیونکہ ایک رومال جو نجس تھا دیوار پر رنگ ہوتے وقت لگ گیا تھا درانحالیکہ عین نجاست دیوار میں نہیں لگی تھی لیکن رومال کی رطوبت دیوار میں لگ گئی تھی ۔ اب میرا بچہ گھٹنیوں چلنے لگا ہے اور ہاتھوں کو مستقل دیوار پر رکھے رہتا ہے جس کی وجہ سے ہم ہمیشہ اس کا ہاتھ دھلاتے رہتے ہیں اور یہ کام ہمارے لئے بہت درد سر بن گیا ہے برائے کرم ذیل کے چند سوالات کے جواب دیں تا کہ انشاء اللہ ہم اس سے نجات پاجائیں ۔
 (۱) میں نے نجاست کے سرایت کرنے کا طریقہ پڑھے تو ہیں لیکن رطوبت کم از کم کتنی ہونی چاہئے یہ نہیں معلوم ہے آپ سے التماس ہے کہ اس کی توضیح فرمائیں ۔

جواب : اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ وسواسی ہوگئے ہیں جو ہم بتارہے ہیں اگر اس پر آپ نے عمل کیا تو نجات پاجائیں گے ورنہ بہٹ زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ پہلے ہم آپ کے سوالات کا جواب دیں گے پھر ایک قانون کلی بیان کریں گے ۔ رطوبت سرایت کرنے کی مقدار یہ ہے کہ جب خشک ہاتھ کسی گیلی چیز پر پڑے تو اس کی رطوبت آسانی کے ساتھ محسوس ہو ۔

(۲) کیا ہمارے گھر کی دیوار جیسا کہ ہم نے لکھا ہے نجس ہے ؟

جواب : آپ کے گھر کی دیواریں جس طرح آپ نے لکھا ہے بالکل پاک ہیں ۔

(۳) جو برتن نل ( مراد پائپ کا پانی ) کے نیچے رکھا ہو لیکن اچھی طرح بھرا ہوا نہ ہو آیا اس کا پانی کرُ کے حکم میں ہے ؟ اس سے نجس کپڑے کی طہارت کرسکتے ہیں ؟

 جواب: جو برتن نل کے نیچے ہو اس میں پانی بھرایا خالی ہو اس کا حکم کرُ کا ہے ۔

(۴) اگر دروازہ کی کنڈی یا دستہ سرد محسوس ہو تو کیا سوکھے ہاتھ سے اس کی طرف نجاست منتقل ہوسکتی ہے ؟

 جواب : اگر دروازہ کی کنڈی یا دستہ سرد محسوس ہوتو کیا سوکھے ہاتھ سے اس کی طرف نجاست منتقل ہوسکتی ہے ؟

جواب : دستہ یا کنڈی کے سرد ہونے کا ربط بھیگے ہونے سے نہیں ہے اس سے نجاست منتقل نہیں ہوتی یہ سوال خود آپ کے وسواسی ہونے کا ثبوت ہے ۔
دستور کلی

آپ اس لئے وسواسی ہیں کہ مسائل سے واقفیت نہیں رکھتے ۔ اگر مسائل کو صحیح طور جان جائیں تو مشکل حل ہوجائے ، اہم بات یہ ہے کہ وسواسی کا علم ویقین نہ نجاست کے لئے معیار بن سکتا ہے نہ ہی طہارت کا ۔ دوسرے لفظوں میں یون بیان کردوں کہ عام متدین افراد کو معیار بنایا جائے گا کہ وہ کس طرح نجاست کا علم پیدا کرتے ہیں اور کس طرح طہارت کا ۔ پس اسی پر اکتفاء کریں اس کے بعد اگر آپ کا دل نہ مانے تو اس کی پرواہ نہ کریں ۔ اس کو ہم پر چھوڑ دیں شک و تردید پر اعتنا نہ کریں ۔
 جب تک آپ اپنی آنکھوں سے نجاست کو نہ دیکھ لیں اس وقت تک گلیاں ، سڑکیں ، دوکانیں حتی ٹوائلٹ سب پاک ہیں ۔ سرکاری گاڑیاں ، کرسیاں اور دروازوں کے دستہ بھی پاک ہیں ۔ حمام میں جب تک اپنی آنکھوں سے نجاست نہ دیکھ لیں وہ پاک ہے تمام مسلمان اور ان کے بچے اس وقت تک پاک ہیں جب تک ان کے نجس ہونے کا علم نہ ہو ۔ آپ کی شرعی ذمہ داری یہ ہے کہ جتنا ہم نے بیان کیا ہے اتنا اس پر عمل کریں انشاء اللہ ایک ہفتہ کے اندر اس کے فوائد محسوس کریں گے ۔

 

مختلف نجاستوں کے مسائل (۷)شراب اور دیگر مشروبات
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma