وضو کرنے کا طریقہ

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
استفتائات جدید 03
افعال وضو (2) ثلثان

سوال نمبر ۴۵: میرا بایاں ہاتھ کہنی کے نیچے سے ایسا کٹا ہوا ہے جس سے مجھے وضو کرنے میں بہت پریشانی ہوتی ہے ، اسی وجہ سے ہم وضو کے صحیح ہونے میں ہمیشہ شک
 کیا کرتے ہیں برائے مہربانی بتائیے کہ بائیں ہاتھ کے نہ ہونے کی وجہ سے کس طرح وضو کروں ؟

 جواب : آپ کے لیے وضو کرنا مشکل نہیں ہے ، پہلے چہرے کو داہنے ہاتھ سے دھوئیں اس کے بعد نل کا پانی داہنے ہاتھ پر اس طرح گرائیں کہ تمام جگہ پر صحیح طور پہونچ جائے ،پھر اسی ہاتھ سے بائیں ہاتھ کے باقی حصہ کو دھولیں اس کے بعد سر اور پیروں کا مسح اسی داہنے ہاتھ سے کریں ، اگر وضو لوٹا وغیرہ سے کرنا ہے تو کسی شخص کے ذریعہ اپنے چلو میں پانی لے لیں ، اس کو نیت کے بعد اپنے چہرے پر ڈال دیں اس کے بعد ایک گلاس پانی اپنے ہاتھ پر ڈالوائیں پھر سر اور پیروں کا مسح کریں ۔

سوال نمبر ۴۶: جس شخص کے ہاتھ میں ہمیشہ رعشہ رہتا ہو وہ وضو کیسے کرے ؟

جواب : ہاتھ میں رعشہ رہنے ، یا اس کے کانپنے سے وضو کرنے میں کوئی اشکال نہیں ہے ۔ بس نیت یہ رہے کہ جو پانی اوپر سے نیچے کی طرف ڈالا جارہا ہے وہ وضو کا جز ء ہو اس کے برعکس وضو کا جز نہیں ہے ۔

سوال نمبر ۴۷: جس شخص کے دونوں ہاتھ مفلوج ہوگئے ہوں جس کی وجہ سے وہ (شخص ) چہرے اور ہاتھ پر پانی نہ پھیر سکے ، نہ ہی سر اور پیروں کا مسح کر پائے وہ کیسے وضو کرے گا ؟

جواب: کسی شخص کی مدد سے وضو کرے ، اگر یہ مشقت کا باعث ہوتو کسی کی مدد سے تیمم کرے اگر کوئی بھی صورت ممکن نہ ہو تو بغیر وضو کے نماز پڑھ لے ۔

سوال نمبر ۴۸: جو شخص کمر سے مفلوج ہونے کے باوجود اپنے بعض کام کو انجام دے سکتا ہو لیکن سنگین کاموں میں اس شخص کو کسی کی مدد لینے کی ضرورت ہو اس کا وزنی کاموں میں کسی کی مدد لینا کیسا ہے ؟

جواب : ایسا شخص اپنے سنگین کاموں میں کسی کی مدد لے سکتا ہے ۔

سوال نمبر ۴۹: میں جانباز (یعنی جنگ میں معلول ہوا ) ہوں شدید چوٹ آنے کی وجہ سے میرے ہاتھ بے حس ہیں اس صورت میں وضو کیسے کریں ؟

جواب : اپنے چہرے کو نل کے پانی سے دھوئیں اسی طرح اپنے دونوں ہاتھوں کو ، اگر اس طرح سے وضو کرنے میں پریشانی ہوتی ہو تو کسی کی مدد سے وضو کریں اگر یہ ممکن نہ ہو یا مشکل ہو تو جس مقدار میں آپ اپنے سے وضو کرسکتے ہیں وہی آپ کے لیے کافی ہے ۔

افعال وضو (2) ثلثان
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma