سر کا مسح

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
استفتائات جدید 03
پیروں کا مسح مسح۔

سوال نمبر ۶۴: اگر کوئی شخص مصنوعی بال لگاتا ہو اور مسح کرنے کے وقت اس کا بال کو نکالنے میں اس شخص کو پریشانی ہو تو ایسی صورت میں مصنوعی بال پر مسح کرنا کیسا ہے؟

جواب : اگر جلد ( یعنی کھال )تک پانی پہونچانے میں دشواری ہورہی ہو تو اسی بال پر مسح کرسکتا ہے اور احتیاطاً وہ شخص تیمم بھی کرے ۔

سوال نمبر ۶۵: آیا سر کا مسح بائیں ہاتھ سے ( اسی طرح سے جس طرح داہنے ہاتھ سے کیا جاتا ہے ) کرسکتے ہیں ؟ اور نیچے سے اوپر کی طرف سر کا مسح کرنا کیسا ہے ؟ #

جواب : اگر مسح داہنے ہاتھ سے نہ ہوسکتا ہو تو آپ بائیں ہاتھ سے مسح کرسکتے ہیں اور نیچے سے اوپر کی طرف مسح کرنے میں کوئی اشکال نہیں ہے ۔

سوال نمبر ۶۶: آیا سر کا مسح بال کے اوپر کرنا کافی ہے یا پانی کو سر کی کھال (یعنی جلد ) تک پہونچانا ضروری ہے نیز جس شخص کے سر پر صرف مصنوعی بال ہو وہ شخص مسح کیسے کرے گا ؟

جواب : بال کے اوپر مسح کرنا کافی ہے اور پانی کا جلد تک پہونچانا ضروری ہے اگر مصنوعی بال سر میں چپکایا گیا ہو تو مسح کرتے وقت مانگ نکالنا ضروری ہے

سوال نمبرر ۶۷: میں قطع نخاع ( یعنی کوئی رگ کٹ جانے کی وجہ سے مفلوج ) ہوں جس کی وجہ سے میرا ہاتھ بہت ہی کانپتا ہے میں جب بھی سر اور پیروں کا مسح کرتا ہوں تو اس سے پہلے ہی میرا ہاتھ مسح کرنے کی جگہوں پر چلاجاتا ہے جس سے مسح کی جگہ بھیگ جاتی ہے کیا مسح کرنے کے وقت اس کی جگہوں کو خشک کرنا ضروری ہے ؟

جواب : اگر آپ کو مسح کرنے کی جگہ کو سوکھانے میں زیادہ دشواری نہ ہو تو خشک کریں ورنہ اسی بھیگی ہوئی جگہوں پر مسح کریں ہاتھ کی رطوبت کا پیروں کے مسح کے لیے کافی نہ ہونا۔

سوال نمبر ۶۸: میرے دونوں ہاتھ ایران اور عراق کی جنگ میں کٹ چکے ہیں سراور پیروں کا مسح ہاتھ کے باقی حصے سے کرتا ہوں چونکہ ہاتھ کے حصے بہت ہی کم باقی رہ گئے ہیں جس کی وجہ سے پانی ہاتھ کا اتنا کم ہوجاتا ہے جس سے میرے سر اور پیروں کا مسح پوری طرح نہیں ہوپاتا اس صورت میں ہم مسح کیسے کریں ؟

جواب : باقی وضو کے اعضاء سے پانی لے کر آپ مسح کریں ۔

سوال نمبر ۶۹: اگر کسی شخص کا پورا ہاتھ کٹ گیا ہو تو کیا اس شخص پر سر کا مسح کرنا واجب ہے ؟ اور پیروں کا مسح کیسے کرے گا ؟

جواب : اگر مسح

سوال نمبرر ۷۰: آیا پیروں کا مسح اوپر سے نیچے کی طرف ، اور سر کا مسح نیچے سے اوپر کی طرف کرنا صحیح ہے ؟

جواب : سر کا مسح دونوں طریقہ سے کرنا جائز ہے لیکن پیروں کا مسح صرف انگلیوں کی نوک سے لے کر اوپر کی طرف کرنا صحیح ہے ۔

سوال نمبر ۷۱: میں ہاتھ سے معلول شخص ہوں جس کی وجہ سے مجھے مسح کرنے میں بہت ہی پریشانی ہوتی ہے جب بھی میں سر کا مسح کرتا ہوں اس کا پانی ٹپک کر میرے چہرہ پر آجاتا ہے اس صورت میں میرا وضو کیا صحیح ہے ؟ اور اگر غلط ہے تو میں کیا کروں ؟

جواب : سر کے مسح کا پانی ٹپک کر چہرہ پر آجانے سے وضو نہیں ٹوٹتا ہے لیکن اپنے ہاتھ کو اپنے چہرہ سے دور رکھیں ۔

سوال نمبر ۷۲: میرے بال کی ایسی بناوٹ ہے کہ مجھے مسح کرنے میں شک ہوتا ہے کیونکہ بال پر مانگ نکالنا میرے لیے بہت ہی مشکل ہے اس صورت میں مسح کیسے کروں ؟

جواب : اگر آپ کو بال پر مانگ نکالنے میں مشکل ہے تو آپ اسی بال پر مسح کریں ۔

پیروں کا مسح مسح۔
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma