پیروں کا مسح

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
استفتائات جدید 03
وضو کے شرائط سر کا مسح


سوال نمبر ۷۳ :چوٹ کی وجہ سے میرا پیر ایسا ہوا ہے جس کی وجہ سے میں ہمیشہ مخصوص طبی جوتا پہنتا ہوں جس کا باہر نکالنا خاص طور پر گھر سے باہر مسح کرنے کے لیے نکالنا بہت ہی مشکل ہے اس صورت میں مسح کیسے کروں ؟

جواب : ایسی صورت میں آپ جوتے کے اوپر سے مسح کرسکتے ہیں احتیاط یہ ہے کہ تیمم کریں ۔

سوال نمبر ۷۴: میرا پیر کٹ چکا ہے جس کی وجہ سے میں مصنوعی پیر لگاتا ہوں اس پرکیا مسح کرسکتے ہیں ؟ یا ہمارے اوپر مسح نہیں ہے ؟

جواب : آپ کے اوپر مسح نہیں ہے ۔

سوال نمبر۷۵: اگر کسی شخص کا پیر ٹوٹ جانے کی وجہ سے اس شخص کے پیر پر پلشٹر چڑھا ہوتو وہ شخص کیسے مسح کرے ؟

جواب : ایسا شخص پلشٹر کے اوپر سے مسح کرسکتا ہے اور اگر مشکل نہ ہو تو وہ شخص تیمم بھی کرے۔

سوال نمبر ۷۶: میرا پیر ایسا زخمی ہے جس کی وجہ سے میرے پیر پر پٹی بندھی رہتی ہے اس صورت میں مسح کیسے کریں ؟

جواب : اسی پٹی کے اوپر مسح کریں ۔

سوال نمبر ۷۷: میرے پیر کے انگوٹھے کے علاوہ کئی انگلیاں بھی کٹی ہوئی ہیں اس صورت میں پیر کا مسح کیسے کریں ؟

جواب : پیر کے باقی حصے پر مسح کریں ۔

سوال نمبر ۷۸: میرا پیر دفاع مقدس (یعنی ایران اور عراق کی جنگ ) میں کٹ چکا ہے ایسے میں مسح کیسے کریں ؟

جواب: اگر آپ کا پیر پورے پنجہ سے کٹا ہوا ہے توآپ پر مسح نہیں ہے لیکن احتیاط یہ ہے کہ اپنے پیر کی پنڈلی کے اوپر مسح کریں اگر یہ بھی کٹ چکی ہے تو آپ پر مسح بالکل نہیں ہے ۔

سوال نمبر ۷۹: میرا پیر جنگ میں پنجہ سے ایسا کٹا ہوا ہے جس کا حصہ بہت ہی کم رہ گیا ہے کیا اسی پیر کے حصہ پر مسح کریں یا مسح نہیں ہے ؟

جواب آپ پیر کے اسی حصہ پر مسح کریں یہ کافی ہے ۔

سوال نمبر ۸۰:میرا اپنا پیر کٹا ہوا ہے کیا میرا صرف بائیں پیر پر مسح کرنا کافی ہے یا داہنے پیر پر مسح کرنے کے لیے کوئی دوسرا کام انجام دوں؟

جواب : بائیں پیر پر مسح کرنا کافی ہے لیکن اگر داہنے پیر کی پنڈلی ہو تو احتیاط یہ ہے کہ اس پر بھی مسح کریں ۔

سوال نمبر ۸۱: میں دونوں پیر سے مفلوج ہونے کی وجہ سے مخصوص طبی جوتا پہنتا ہوں اور عصا کے سہارے سے راستہ چلتا ہوں ، مسح کرنے کے لیے اس جوتے کو گھر سے باہر نکالنا میرے لیے بہت مشکل ہے ۔ اس صورت میں پیروں کا مسح کیسے کریں ؟

جواب : آپ کے لیے اسی جوتے پر مسح کرنا کافی ہے اور احتیاط کے طور پر تیمم بھی کریں ۔

سوال نمبر ۸۲: جس شخص کا دونوں ہاتھ کٹ چکا ہو وہ شخص ہاتھ کے باقی حصے سے کیا پیروں کا مسح کرسکتا ہے ؟

جواب : ہاتھ کے باقی حصے سے پیروں کا مسح کرنے میں کوئی اشکال نہیں ہے ۔

سوال نمبر ۸۳: میرے دونوں ہاتھ کٹے ہوئے ہیں ، ہاتھ کا بقیہ حصہ بعض اوقات اپنے آپ مسح کرنے سے پہلے پیر پر چلاجاتا ہے جس سے جگہ مسح کرنے کی بھیگ جاتی ہے اس صورت میں کیا میرا وضو صیح ہے ؟

جواب : اگر مسح کرنے کی جگہ سوکھی ہے تو کوئی اشکال نہیں ہے ۔

سوال نمبر ۸۴: میرے دونوں ہاتھ کٹ جانے کی وجہ سے موزہ کا پہننا یا اس کو اتارنا میرے لیے بہت دشوار ہے کیا موزہ کے اوپر مسح کرسکتے ہیں ؟

جواب : اگرآپ کے لیے موزہ کا پہننا یا اس کو اتارنا واقعی زحمت کا باعث ہے توآپ مسح موزہ کے اوپر کریں ۔

سوال نمبر ۸۵: جس شخص کا داہنا ہاتھ کاندھے سے کٹ گیا ہو اس شخص پر کیا داہنے پیر کا مسح نہیں ہے ؟

جواب : ایسا شخص بائیں ہاتھ سے مسح کرے ۔

سوال نمبر ۸۶: ایک شخص نے وضو پر قادر نہ ہونے کی وجہ سے کسی کو نائب بنایا ہے مگر وضو کی نیت اور اپنے ہاتھ سے مسح خود کرتا ہے اور جب خود مسح نہیں کرپاتا ہے تو نائب اس کا ہاتھ پکڑ کر اسے مسح کراتا ہے جب ایسا بھی نہیں کرپاتا تو نائب اس کے ہاتھ سے رطوبت لے کر اس کو مسح کراتا ہے لیکن اگر اس شخص کو وضو کرانے والد ہی ہاتھ سے معذور ہوجائے تو اس صورت میں اس شخص کے لیے وضو اور مسح کرنے کا کیا حکم ہے ؟

جواب : اگر دوسرا وضو کرانے والا نہ مل رہا ہو تو اس شخص پر وضو اور مسح ساقط ہے ۔

سوال نمبر ۸۷: میں کمر سے معلول ہوں جب بھی میں وضو کرتا ہوں اس کا پانی میرے پیروں پر آجاتا ہے جس کی وجہ سے میرا پیر بھیگ جاتا ہے کیا اس پر آئے ہوئے پانی کو سوکھانے کے لیے کس کو رکھنا ضروری ہے ؟ اگر نائب نہیں ہے تو ہم اپنے پیروں کو کیسے سوکھائیں کیونکہ یہ کام ہمارے لیے بہت مشکل ہے ؟

جواب : اگر پانی کو خشک کرنے میں پریشانی ہے تو اسی پر مسح کریں ۔

سوال نمبر ۸۸: میں ہاتھ سے معلول ہوں اپنے پیروں کا مسح صرف انگلیوں کو پلٹ کر کرسکتا ہوں آیا اس طرح مسح کرنا صحیح ہے ؟

جواب : آپ کے لیے اتنا ہی مسح کرنا کافی ہے ۔

سوال نمبر ۸۹: میں ہاتھ سے معلول ہوں اگر پیروں کا مسح اپنے سے کرتا ہوں تو اوپر سے نیچے کی طرف مسح پیر کا ہوجاتا ہے آیا یہ مسح کافی ہے یا کسی کی مدد سے پیروں کا مسح کروں ؟

جواب : جس طرح آپ مسح کررہے ہیں وہی کافی ہے ۔

سوال نمبر۹۰:میں جنگ ( یعنی ایران اور عراق کی جنگ ) میں معلول ہوا ہوں اپنا وضو خود سے کرتا ہوں لیکن پیروں کا مسح کرنے کے لیے جوتا یا موزے کو اتارنا میرے لیے بہت مشکل ہے اس کو اتارنے کے لیے کسی کی مدد لینا بھی آسان نہیں ہے اس صورت میں جوتے کے اوپر ہم کیا مسح کرسکتے ہیں ؟ اور موزہ کے اوپر میرا مسح کرنا کیسا ہے ؟

جواب : اگر آپ کے لیے کسی سے مدد لینا مشکل ہے توآپ جوتے اور موزہ کے اوپر مسح کریں ۔

وضو کے شرائط سر کا مسح
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma