وضو کے شرائط

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
استفتائات جدید 03
وضو کے احکام پیروں کا مسح

سوال نمبر ۹۱: میں نے اگر وضو کرنے کے بعد اپنا ہاتھ دوسرے کی تولیا سے پوچھ لیا تو وضو کا ذیل کی صورت میں کیا حکم ہے ؟
 1 ۔ جس کی تولیا ہے اس کے ناراض ہونے کا یقین ہو ۔
۲۔ اس شخص کے ناراض یا راضی ہونے میں شک ہو ۔
۳۔ ہاتھ کے پوچھنے کو بتا نے میں جھگڑا ہونے کا خوف ہو ۔

جواب: مذکورہ صورتوں سے وضو نہیں ٹوٹے گا لیکن دوسروں کی چیز بغیر اجازت کے استعمال کرنا نہیں چاہیئے ۔

سوال نمبر ۹۲: بعض اوقات وضو کرنے کے وقت میری ناک سے خون آجاتا ہے اس سے میرا وضو باطل تو نہیں ہوگا ؟

جواب : جب بھی چہرہ دھوتے وقت خون ، آپ کی ناک سے آجائے تو اس سے آپ کا وضو نہیں ٹوتے گا ۔

سوال نمبر ۹۳: میں نابینا ہوں مجھے نماز پڑھنے کے بعد یہ معلوم ہو کہ وضو سے پہلے میرے بدن پر اعضاء وضو کو چھوڑ کر خون یا کوئی نجاست لگی ہوئی تھی آیا وضو اور نماز میری صحیح ہے ؟

جواب : آپ کا وضو صحیح ہے اور اس سے جو نمازیں پڑھی ہیں اس میں بھی کوئی اشکال نہیں ہے ۔

سوال نمبر ۹۴: وضو کرنے کے لیے یہ ضروری ہے کہ نماز پڑھنے کا وقت کافی مقدار میں ہو اگر کوئی شخص نابینا ہو اور وضو کرتے وقت شک کررہا ہو کہ نماز کا وقت کافی مقدار میں ہے یا نہیں ، اس شخص کا وضو کرنا کیسا ہے ؟

جواب : اس نابینا شخص کا وضو کرنا صحیح ہے ، لیکن جن لوگوں کو یہ خوف ہو کہ وضو کرنے سے نماز کاوقت نکل رہا ہے تو ان کو صرف تیمم کرنا چاہیئے۔    

سوال نمبر ۹۵: میں گردن سے مفلوج ہوں ، مجھے وضو دوسرا شخص کراتا ہے بعض اوقات وضو کرانے میںاتنی دیر ہوجاتی ہے کہ وضو کے اعضاء یعنی ہاتھ یا چہرہ وغیرہ کا پانی سوکھ جاتا ہے آیا میرا وضو صحیح ہے ؟

جواب : آپ کا وضو صحیح ہے ۔

سوال نمبر ۹۶: میرے دونوں ہاتھ نہ ہونے کی وجہ سے میں وضو میں بہت دیر لگاتا ہوں آیا میرا وضو صحیح ہے ؟

جواب : آپ کے لیے اشکال نہیں ہے آپ کاوضو صحیح ہے ۔

سوال نمبر ۹۷: جو لوگ ہاتھ سے معلول ہوتے ہیں ان کا ہاتھ قابو میں نہیں ہوتا اگر ان کا ہاتھ وضو کرنے میں ادھراُدھر ہوجائے یا مسح کی جگہ پر ہاتھ پڑجائے تو ان لوگوں کا کیا وضو صحیح ہوگا ؟

جواب : وضو صحیح ہے ۔

سوال نمبر ۹۸: اگر نائب کسی کو وضو کرائے تو اس احتمال کی وجہ سے کہ دیر ہونے کی وجہ سے اعضائے وضو خشک ہوسکتا ہے اس صورت میں کیاوضو صحیح ہے ؟

جواب : وضو میں موالات (یعنی پے در پے ) ہو تو اشکال نہیں ہے۔

سوال نمبر ۹۹: میں جنگ کا معلول سپاہی ہوں کیا بعض اعضاء وضو کو دھونے کے کچھ مدت کے بعد سراور پیروں کا مسح کرسکتے ہیں ؟

جواب : آپ کچھ مدت کے بعد سر اور پیروں کا مسح کرسکتے ہیں ۔

سوال نمبر ۱۰۰: بعض معلول افراد اپنا وضو دوسرے سے کرتے ہیں ان لوگوں کا نابالغ لڑکے سے وضو کرانا کیسا ہے ؟ اور غیر ممیز بچہ سے وضو کرانے کا کیا حکم ہے؟ مذکورہ دونوں صورت میں وضو کی نیت کون کرے گا ؟

جواب : اگر بالغ افراد مل رہے ہوں تو ان ہی سے وضو کرانا بہتر ہے اور وضو کی نیت کرنا ہر صورت میں وضو کرنے والے شخص پر ہے ۔

سوال نمبر ۱۰۱: میں معلول شخص ہوں وضو اگر کسی کی مدد سے کرتا ہوں تو میرا وضو صحیح طریقہ سے ہوتا ہے لیکن جب اپنے سے وضو کرتا ہوں تو بعض اعضاء وضو پر پانی اوپر سے نیچے کی طرف پڑتا ہے تو بعض پر اس کے برعکس ایسی صورت میں میرا اپنے سے وضو کرنا بہتر ہے یا کسی کی مدد سے وضو کروں ؟

جواب : وضو کرانے والا آسانی سے مل رہا ہو تو بہتر یہ ہے کہ اسی کی مدد سے وضو کریں ورنہ اپنے سے وضو کرسکتے ہیں ۔

سوال نمبر ۱۰۲: میں گردن سے مفلوج ہوں وضو کرانے کے لیے مرد بہت مشکل سے ملتے ہیں لیکن عورتیں نا محرم بہت آسانی سے مل جاتی ہیں ایسے میں وضو ہم ان عورت سے کرسکتے ہیں ؟

جواب : آپ نامحرم عورت کی مدد سے اپنے چہرہ اور ہاتھوں پر پانی لے سکتے ہیں لیکن خیال رہے کہ اس عورت کا ہاتھ آپ کے چہرے اور ہاتھوں پر نہ پڑے  کیونکہ حرام ہے ، اب اگر بغیر ہاتھ لگائے وہ عورت وضو نہ کراسکتی ہو تو اس صورت میں آپ جتنا خود وضو کرسکتے ہیں اتنا ہی وضو آپ کے لیے کافی ہے ۔

سوال نمبر ۱۰۳: میں جانباز ہوں وضو کرتے وقت جب ہاتھ پر پانی ڈالتا ہوں تو کبھی نیچے سے اوپر کی طرف پڑجاتا ہے میرا کیا وضو صحیح ہے ؟

جواب : اگر اوپر سے نیچے کی طرف ہاتھ پھیریں تو کوئی اشکال نہیں ہے گرچہ بغیر نیت کے نیچے سے اوپر کی طرف پانی جائے ۔

سوال نمبر ۱۰۴: میں ایسا معلول ہوں کہ اپنی دیکھ بھال کرنے کے لیے ایک شخص کو رکھتا ہوں جس کو مہینہ میں تنخواہ بھی دیتا ہوں ، اس کے باوجود یہ شخص مجھے وضو کرانے میں کراہت محسوس کرتا ہے اور اس کام کو انجام دینے کے لیے مزید پیسہ چاہتا ہے ۔ آیا اس شخص کی رضایت وضو کرانے کے لیے حاصل کرنا میرے لیے ضروری ہے ۔؟

جواب : اس شخص کی اگر ذمہ داری آپ کو وضو کرانے کی ہے اور آپ اس کے لیے تنخواہ بھی دے رہے ہوں تو اس صورت میں اس شخص کی رضایت حاصل کرنا ضروری نہیں ہے ۔

سوال نمبر ۱۰۵: میں گردن سے معلول سپاہی ہوں مجھے اپنے سے وضو کرنے میں دشواری ہوتی ہے آیا کسی کو پیسہ پر وضو کرانے کے لیے رکھنا صحیح ہے ؟

جواب : اس میں اشکال نہیں ہے ۔

سوال نمبر ۱۰۶: اگر کوئی شخص گردن سے مفلوج ہوجانے کی وجہ سے اپنا وضو خود سے نہ کرسکتا ہو لیکن وضو کرانے والے آسانی سے مل رہے ہوں اس صورت میں وہ شخص بغیر وضو کے اپنی نماز پڑھ سکتا ہے ؟

جواب : اگر خود وضو کرنے کی قدرت نہیں رکھتا ہے اور نائب بنانے میں عسروحرج (تنگی کا باعث ) بھی نہ ہو تو نائب بنائے ۔ ورنہ بغیر وضو کے نماز پڑھ سکتا ہے ۔

سوال نمبر ۱۰۷: میں گردن سے مفلوج ہوں مجھے ہمیشہ ایک شخص وضو کراتا ہے یہ شخص اگر گھر سے باہر چلاجائے اور نماز کے آخری وقت تک گھر واپس نہ لوٹے اس صورت میں کیا مجھ سے وضو ساقط ہے؟

جواب : آپ ایسی صورت میں بغیروضو کے نماز پڑھیں ۔

سوال نمبر ۱۰۸: میری آنکھیں جنگ میں زخمی ہوئی ہیں اس کی وجہ سے میرا وضو کرنا بہت ہی زحمت کا باعث ہے اس کے باوجود میں وضو کرتا ہوں یہاں تک کہ بعض اوقات آنکھوں میں پانی پڑنے سے گندگیاں بھی نکل آتی ہیں ، آیا میرا وضو کرنا صحیح ہے ؟ اور اگر غلط ہے تو جو نمازیں ہم نے وضو کرکے پڑھی ہیں ان نمازوں کا کیا ہوگا ؟

جواب: اگر آپ کی آنکھوں کے لیے پانی نقصان کررہا ہے تو آپ تیمم کریں ۔

سوال نمبر ۱۰۹: میں نے ڈاکٹر کے کہنے پر اپنی آنکھوں میں دوا اس وقت ڈالی کہ نماز کا وقت بہت کم ہے ۔ اگر وضو کرتا ہوں تو اس دوا کا اثر ختم ہوتا ہے اس صورت میں بغیر وضو کے ہم نماز پڑھ سکتے ہیں ؟

جواب: آپ وضو کریں اور آنکھوں میں دوبارا دوا ڈالیں بشرطیکہ ایسا کرنا ضرر کا باعث نہ بن رہا ہے ۔

سوال نمبر ۱۱۰: سر کے بال اور کھال سے نکلنے والی چکنئی پر وضو اور غسل کرنا کیسا ہے ؟

جواب: عام طورپر جتنا بال اور جسم کی کھال میں چکنئی ہوتی ہے وضو اور غسل کرنے سے مانع نہیں ہوتی ۔

سوال نمبر ۱۱۱: آیا انگھوٹھی پہن کر وضو یا غسل کیا جاسکتا ہے ؟

جواب: اگر پانی جلد تک پہونچنے میں مانع نہ ہورہاہو تو اشکال نہیں ہے ۔

سوال نمبر ۱۱۲: ایک فوجی کی دونوں کلائی بم سے اڑ چکی ہے ہاتھ کے باقی حصوں میں ہمیشہ زخم بھرا رہتا ہے ۔ بعض اوقات اس زخم پر اتنی کریم یا مرہم لگاہوتا ہے کہ وضو کے لیے اس کو صاف کرنا بہت ہی دشوار ہے اس صورت میں وہ فوجی اپنا وضو کیسے کرے ؟

جواب : اپنے چہرے کو نل کے پانی سے دھوئے اوراپنے ہاتھوں کو اسی کریم یا مرہم پر دھولے پھر باقی ہاتھ کے اعضاء سے سر اور پیرکا مسح کرے ۔

سوال نمبر ۱۱۳: میں چمڑے کا ایسا مریض ہوں کے جب بھی نہاتا ہوں میری کھال خشک ہوجاتی ہے یہاں تک بعض اوقات منھ اور ہاتھ کے دھلنے کے بعد بھی ایسا ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے میں ہمیشہ کریم یا مرہم کو لگاتا ہوں جس سے مجھے وضو کرنے میں بہت پریشانی ہوتی ہے ۔ خاص طور پر صبح کے وضو میں آیا ہم صبح کی نماز کو وضو کے بجائے تیمم کرکے پڑھ سکتے ہیں ؟

جواب : اگر آپ مرہم کو کم لگائے ہیں تو اسی پر وضو کرسکتے ہیں لیکن اگر مرہم یا کریم زیادہ ہوتو اس پر وضو کرنے کے بعد ایک تیمم کریں۔

سوال نمبر ۱۱۴: میری آنکھوں سے پانی بہت نکلتا ہے اگر وضو کرنے کے وقت اس پانی کو میں صاف کرتا ہوں تو میری آنکھوں سے مزید اور آنے لگتا ہے اسی پانی پر ہم کیا وضو کرسکتے ہیں؟

جواب: اسی پانی کے اوپر سے وضو کرنے میں کوئی ممانعت نہیں ہے ۔


وضو کے احکام پیروں کا مسح
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma