آٹھویں فصل تیمم کے احکام

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
استفتائات جدید 03
وقت نماز سوگ کے مراسم

سوال نمبر ۱۸۱: میں ایران و عراق کی جنگ میں زخمی ہواہوں ، میں یہ چاہتا ہوں کہ دن ورات اور سوتے وقت بھی وضو سے رہوں،چونکہ وضو کرنا میرے لیے بہت مشکل ہے لہذاکیا میں تیمم کرسکتا ہوں ؟

جواب : اگر وضو زیادہ مشکل کا باعث ہورہا ہو تو تیمم کریں ۔

سوال نمبر ۱۸۲: میں جنگ کا معلول سپاہی ہوں ، میری عادت ہمیشہ وضو سے رہنے کی ہے مگر بعض اوقات طبیعت کی ناسازگاری کی وجہ سے ، میں مستحبی وضو نہیں کرسکتا ہوں ، کیا میں تیمم کرسکتا ہوں ؟اس صورت میں کیا مجھے مستحبی وضو کا ثواب حاصل ہوگا ؟ اس سے کیا میں مستحبی نمازیں پڑھ سکتا ہوں ؟

جواب : کوئی حرج نہیں ہے اور آپ کو مستحبی وضو کا ثواب انشاء اللہ ملے گا اور اس سے مستحبی نمازوں کو پڑھ سکتے ہیں ۔

سوال نمبر ۱۸۳: میں جانباز ہوں ، میری عادت ہمیشہ وضو سے رہنے کی ہے لیکن بعض اوقات طبیعت کی ناسازی ، یا مشکلات کی وجہ سے میں وضو یا مٹی پر تیمم نہیں کرسکتا ہوں ۔ کیا کپڑا یا اپنے پاس موجودلحاف وغیرہ جیسی اشیاء پر تیمم کرسکتا ہوں ؟

جواب : ایک پاک پتھر کے ٹکڑے کے اوپر تیمم کرلیں ۔

وقت نماز سوگ کے مراسم
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma