نمازی کے لباس

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
استفتائات جدید 03
خواتین کا پردہ وقت نماز

سوال نمبر ۱۸۶: جو مریض اسپتال میں ایڈمٹ رہتے ہیں ان میں سے بعض کا جسم خون کے لگ جانے ، یا کسی دوسری چیز سے نجس رہتا ہے تو بعض کا صرف کپڑا نجس ہوتا ہے اگر ان کو غسل کرنے ، یا پاک لباس کے ملنے کا امکان نہ ہو تو وہ نماز کو کیسے پڑھیں ؟

جواب : نماز کو اسی حالت میں پڑھیں اور اگر ان پر غسل واجب ہوگیا ہو تو تیمم کریں ۔

سوال نمبر ۱۸۷: بواسیر کے اندر یا باہر کے زخم سے آئے ہوئے خون سے کیا نماز پڑھ سکتے ہیں ؟

جواب : اگر خون باہر کے زخم سے آیا ہے تو نماز پڑھنے میں ممانعت نہیں ہے کیونکہ یہ خون زخم و جراحت کے حکم میں ہے ، لیکن اگر خون اندر کے زخم سے آیا ہو تو اس پر نماز پڑھنے میں اشکال ہے مگر یہ کہ عسروحرج کا باعث ہو ۔

سوال نمبر ۱۸۸: اگر جسم یا کپڑا پر دو قطرہ خون الگ الگ لگا ہوا ہو جو ہر ایک تقریباً ایک درہم کے برابر ہو توکیا اس حالت میں نمازکا پڑھنا اشکال ہے ؟

جواب : اشکال ہے۔

سوال نمبر ۱۸۹: اگر جوتا اور دستانہ پاک ہو تو اس کو پہن کر نماز پڑھنے کا حکم کیا ہے ؟

جواب : دستانہ پہن کر ممانعت نہیں ہے اور اگر جو تا پہننے کے بعد انگوٹھا زمین تک پہونچنے میں مانع نہیں ہورہا ہو تو اشکال نہیں ہے ۔

سوال نمبر ۱۹۰: اگر چشمہ کا فریم سونے سے مل کر بنا ہو یا اس میں سونا صاف معلوم ہورہا ہو تو اس کو استعمال کرنا مردوں کے لیے کیسا ہے ؟ اس کو پہن کر نماز پڑھ سکتے ہیں ؟

جواب : اگر سونے سے مل کر بنا ہو( یعنی خالص سونے کا نہ ہو)تو کوئی اشکال نہیں ہے لیکن اگر سونا صاف ظاہر ہورہا ہو تو جائز نہیں ہے ۔

سوال نمبر ۱۹۱: آپ کی توضیح المسائل کے مسئلہ نمبر ۷۷۴ میں یہ آیا ہے :” اگر موزہ جیسا چھوٹالباس نجس ہو تو اس پر نماز صحیح ہے “ کیا اس حکم میں جانگیہ (یعنی نیکر و چھڈی ) بھی آتی ہے ؟

جواب : جانگیہ چھوٹا لباس نہیں ہے کیونکہ اس سے مراد وہ لباس ہے جس سے شرمگاہ چھپائی نہ جاسکتی ہو ۔

سوال نمبر ۱۹۲: اگرعورت،مرد سے مخصوص شرٹ، پینٹ اور شال وغیرہ استعمال کرے تو اس کا حکم کیا ہے ؟

جواب : احتیاط یہ ہے کہ ان کو استعمال نہ کرے

خواتین کا پردہ وقت نماز
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma