مکان نمازگزار

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
استفتائات جدید 03
ممسجد کے احکام و آداب خواتین کا پردہ

سوال نمبر ۱۹۵: جوگیس اور لائٹ غیر قانونی (یعنی حکومت کی اجازت کے بغیر استعمال کی جارہی )ہواس کی روشنی میں نماز کا پڑھنا اور قرآن کی تلاوت کرنے کا حکم کیا ہے ؟

جواب : اس طرح کی غیر قانونی چیزوں کا استعمال، جائز نہیں ہے لیکن اس میں نماز پڑھنا اشکال تو نہیں ہے، البتہ قرآن کی تلاوت کرنے میں اشکال ہے ۔

سوال نمبر ۱۹۶: اگر گلی اور کوچے کے راستہ کے اوپر (چھت اور سائبان ڈا ل کر) کوئی شخص زبردستی قبضة کرکے اس پر دو کمرہ بنالے ، یا اس کو اپنے گھر میں شامل کرلے تو اس میں نماز اور دوسرے نیک امور کا انجام دینا کیسا ہے ؟

جواب : اگر آنے جانے والوں کو زحمت نہ ہو یاان علاقوں میں گلیوں کے اوپر کمرہ بنانا معمول ہو ( جیسا کہ زمانہ قدیم میں معمول تھا ) تو اشکال نہیں ہے اگر ایسا نہ ہو تو جائز نہیں ہے ۔

سوال نمبر ۱۹۷: جس صحراء یا کھیت کی گھیرابندی نہ ہوئی ہو مگر اس کا مالک ہو تو اس میں کیا انسان نماز پڑھ سکتا ہے ؟ یا جس کھیت میں ٹیوبلچل رہا ہو کیااس کے پانی کو استعمال کیا جاسکتا ہے ؟

جواب : اگر کسی مزاحمت اور بربادی کا خطرہ نہ ہو تو ممانعت نہیں ہے ۔

ممسجد کے احکام و آداب خواتین کا پردہ
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma