۳۔ سجدہ

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
استفتائات جدید 03
۴۔ تشہد۲۔قرائت

سوال ۲۳۷۔ جب شیعہ حضرات نماز کے لئے مسجد الحرام یا مسجد نبوی سے مشرف ہوتے ہیں تو بہت سے اشخاص سجدہ گاہ کے طور پر ، کاغذ،لکڑی یا بوریے وغیرہ کوکھلے عام اپنے ساتھ لے جاتے ہیں اور ان پر سجدہ کرتے ہیں نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ وہابیوں یا دوسرے متعصّب مذاہب اسلامی کی ہتک حرمت اور طعن وتشنیع کا شکار ہوتے ہیں اور کبھی کبھی یہ کام لڑائی اور جھگڑے کا باعث ہوجاتا ہے، لہٰذا س ناگوار حالت سے بچنے کے لئے جانماز کے دو نمونے جن میں سے ایک پر سجدہ کی جگہ علاوہ نامحسوس طریقے سے ”کھجور کے درخت کے پتے“ سے بُنائی ہے اور دوسرے پر بوری کے دھاگے (سُتلی) کی یہ دونوں نمونے حضور کی خدمت میں ارسال کئے جارہے ہیں، لہٰذا جنابعالی سے گذارش ہے کھجور کے درخت پتے اور بوری کے دھاگے (سُتلی) سےبنی ہوئی سجدہ کی جگہ مشاہدہ فرماکر ان دونوں پر سجدہ کا حکم مرقوم فرمائیں؟

جواب: اگر سجدہ کی جگہ کھجور کے درخت کا پتا تھا تو کوئی اشکال نہیں ہے ۔

سوال ۲۳۸۔ کیا ایسی سجدہ گاہوں پر سجدہ کرنا جن پر ”تربت اعلیٰ مالِ کربلا“ یا پنجتن پاک علیہم السلام کے نام لکھے ہوں جائز ہے کلی طور سے یہ کہ لکھے ہوئے کی طرف سجدہ کرنا یا نقش ونگار بنی ہوئی سجدہ گاہ پر سجدہ کرنے کا کیا حکم ہے؟

جواب: کوئی اشکال نہیں ہے؛ لیکن اگر گنبد یا درگاہ بنی ہوئی ہو تو بہتر ہے اس کا مٹادیں ۔

سوال ۲۳۹۔ قرآن کے واجب سجدوں کے سلسلے میں درج ذیل سوالات کے جواب عنایت فرمائیں:
۱۔ اگر سجدہ کی آیتوں کا ایک حرف یا ایک کلمہ پڑھا جائے کیا سجدہ واجب ہوجاتا ہے؟
۲۔ کیا سجدہ گاہ پر سجدہ کرنا واجب ہے یا انگلیوں کوسجدہ کی جگہ استعمال کیا جاسکتا ہے؟
۳۔ باواسطہ طریقے سے سجدہ کی آیت کے سننے کا کیا حکم ہے؟

جواب: پوری آیت سجدہ کے پڑھنے یا سننے سے سجدہ واجب ہوتا ہے اور ریڈیوں یا کیسٹ وغیرہ سے سننے میں احتیاط سجدہ کرنے میں ہے اور پیشانی کو ایسی چیز پر رکھا جائے جس پر سجدہ کرنا جائز ہے ۔

۴۔ تشہد۲۔قرائت
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma