قضا نماز

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
استفتائات جدید 03
ماں باپ کی قضانمازمسافر کی نماز

سوال ۲۵۸۔ بہت سے بیمار بیماری کی وجہ سے بیہوش ہوجاتے ہیں، یا آپریشن کی وجہ سے ڈاکٹر ان کو بیہوش کردیتا ہے، اس حالت میں وہ نماز نہیں پڑھ سکتے ہیں، کیا اس مدّت میں چھوٹی ہوئی نمازوں کو قضا کریں گے؟

جواب: بیہوشی کے عالم نماز کی قضا نہیں ہے ۔

سوال ۲۵۹۔ قضا عبادتوں میں دائر مدار فعلیت حکم ہے، یا دائر مدار تنجزحکم؟

جواب: بہت سے موارد میں تنجز حکم کافی ہے؛ جیسے وہ شخص جو سوتا رہ گیا ہو ، یا بھول گیا ہو، یا غفلت میں رہ گیا ہواور نماز قضا ہوگئی ہو۔

سوال ۲۶۰۔ اگر ایک یا دو رکعت نماز، وقت کے اندر اور بقیہ خارج وقت میں واقع ہو، کیا یہ ادا شمار ہوگی یا قضا، یا ادا اور قضا دونوں ؟

جواب: یہاں تک کہ اگر ایک رکعت بھی وقت میں واقع ہو تو ادا ہے ۔

ماں باپ کی قضانمازمسافر کی نماز
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma