نماز جماعت کی فضیلت

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
استفتائات جدید 03
شرائط امام جماعتماں باپ کی قضانماز

سوال ۲۶۲۔ ایک روز رسول اکرم صلی الله علیہ والہ وسلم نے نماز صبح کی جماعت میں حضرت علی علیہ السلام کو نہ دیکھا، جناب زہرا سلام الله علیہا سے وجہ دریافت کی تو آپ نے فرمایا: ”وہ گذشتہ شب، صبح تک خدا سے راز ونیاز اور مناجات میں مشغول تھے، رات کی عبادت کی سنگینی سبب ہوئی کہ انھوں نے نماز صبح گھر پر ہی ادا کرلی“ رسول اکرم صلی الله علیہ والہ وسلم نے فرمایا: ”علی سے کہنا رات کی مناجاتوں کو کم کریں اور تھوڑا آرام کریں تاکہ صبح کی نماز جماعت میں حاضر ہوسکیں“
الف) کیا مذکورہ حدیث ، سَنَد اور دلالت کے اعتبار سے قابل قبول ہے؟

جواب: مذکورہ روایت، سَنَد کے اعتبار سے قابل بحث ہے؛ لیکن بہرحال نماز صبح کی جماعت کے لئے رات کی مناجاتوں کو کم کرنا اولیٰ ہے ۔

ب) شیعہ حضرات معتقد ہیں کہ آئمہ معصومین علیہم السلام امامت سے پہلے بھی گناہ ومعصیت یہاں تک کہ ترک اولیٰ کے بھی مرتکب نہیں ہوئے، اگر اس بات کو قبول کرلیا جائے تو ماننا پڑے گا کہ یہاں پر حضرت علی علیہ السلام سے اشتباہ ہوا ہے، کیونکہ آپ نے نماز جماعت کی فضیلت کو چھوڑدیا ہے، اور رات کی مناجات کوبجالائے ہیں! آپ کیا فرماتے ہیں؟

جواب: نماز جماعت کو ترک کرنا گناہ نہیں ہے اور نہ ہی مقام عصمت کے منافی ہے؛ بلکہ ایک طرح کا ترک اولیٰ ہے اور اگر اس میں دوسروں کی تعلیم کا پہلو پایا جائے تو ترک اولیٰ بھی شمار نہیںہوتا ۔

ج) مذکورہ حدیث ایسی ہے کہ جو حضرت علی علیہ السلام کو شخصیت کو گرادیتی ہے اور نماز جماعت کی عظمت کوبڑھاتی ہے، آپ کی کیا رائے ہے؟

جواب: جیسا کہ ہم نے کہا ہے کہ ممکن ہے اس کا مقصدعوام کے لئے حکم شرعی کو تعلیم دینا ہو، اس صورت میں آپ کے مقام پر کوئی حرف نہیں آتا ہے ۔ یہ بھی فراموش نہ کریں کہ یہ روایت، سَنَد کے اعتبار سے قابل بحث ہے ۔

سوال ۲۶۳۔ مسجد کے قریب ایک جگہ پر نماز جماعت برقرار ہوتی ہے، کیا اس جگہ نماز کو جماعت کے ساتھ پڑھنا اولیٰ ہے یا مسجد میں فرادیٰ پڑھنا افضل ہے؟

جواب: نماز جماعت کو ترجیح ہے ۔

سوال ۲۶۴۔ ایک امام جماعت کی کمر خمیدہ ہے، لیکن یہ خمیدگی رکوع کی حد تک نہیں ہے، اور وہ رکوع کے لئے اور زیادہ جھکتے ہیںتاکہ رکوع صادق آجائے، کیا ایسے امام کی اقتدا کرنا صحیح ہے؟

جواب: کوئی اشکال نہیں ہے ۔

شرائط امام جماعتماں باپ کی قضانماز
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma