شرائط امام جماعت

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
استفتائات جدید 03
غیر عالم دین کی اقتداء کرنانماز جماعت کی فضیلت

 

سوال ۲۶۵۔ امام جماعت کی شرائط میں سے ایک شرط عدالت ہے جس کی تعریف میں کہا جاتا ہے: ”گناہ کبیرہ نہ کرے اور صغیرہ پر اصرار نہ کرے“ اب اگر کوئی شخص ایک امام جماعت کو پہنچانتا ہے اور بھی جانتا ہے کہ وہ ایک محترم شخص ہے نیز اس میں عقیدہ یا دیگر تمام مسائل کے لحاظ سے کوئی انحراف نہیں ہے، البتّہ ایک یا دو مرتبہ اس سے غیبت سرزد ہوئی ہےتو کیا یہ کام اس کی عدالت کے ساقط ہونے کا سبب ہوجائے گا؟

جواب: اس اکیلے مورد کی توجیہ کرنا چاہیے؛ شاید وہ معتقد ہو کہ مذکورہ مورد میں وہ شخص جس کی غیبت کی گئی ہے جائز الغیبة ہے، اگرچہ اپنے اعتقاد میں اس (امام جماعت) نے خطا ہی کیوں نہ کی ہو ۔

سوال ۲۶۶۔ اگر کوئی شخص پیٹھ پیچھے کسی امام جماعت کی غیبت کرے، کیا اس کی اقتداء میں نماز پڑھ سکتا ہے؟

جواب: اگر وہ امام جماعت کو عادل جانتا ہے تو اس کی اقتداء کرنے میں کوئی اشکال نہیں ہے؛ لیکن ہرحال میں اپنے گناہ سے توبہ کرے اور اگر کوئی خاص مشکل پیش نہ آئے تو اس سے معافی مانگے ۔

غیر عالم دین کی اقتداء کرنانماز جماعت کی فضیلت
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma