روزہ کے بارے میں متفرقہ سوالات

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
استفتائات جدید 03
اعتکاف کی اهمیتروٴیت ہلال (چاند دیکھنا)

سوال ۳۰۵۔ میں نے یورپ کے ایک فٹبال کلَب کے معاہدہ پر دستخط کئے ہیں کہ ایک سال تک ان کے اختیار میں رہوں، قاعدتاً ضروری ہے کہ کھیل اور جسمانی سخت مشقوں کے تمام پرورگراموں میں جو آئندہ میں ہونے والے مقابلوں میں کامیابی کے باعث ہوتے ہیں، ان کے تابع رہوں، جبکہ جسمانی سخت ورزشوں کا کچھ حصّہ رمضان المبارک میں واقع ہوتا ہے جن کا روزہ کی حالت میں انجام دینا ممکن نہیں ہے اور دوسری طرف کلب کا سرپرست کہتا ہے کہ ”تم ایک مومن اور متدین انسان ہوں اور ہم نے پہلے سے لاکھوں خرچ کرکے تمھارے وقت کو خرید رکھا ہے اب اگر ان مشقوں میں تمھاری شرکت نہ کرنے کی وجہ سے ٹیم ہارتی ہے تو میں تم سے راضی نہیںہوں چونکہ تم اس سال ہم سے تنخواہ لوگے بہرحال تم نے ہمارے ساتھ معاہدہ کیا ہے لہٰذا تمھیں روزہ نہیں رکھنا چاہیے“
کیا میں اس کلب سے معاہدہ اور اس ٹیم میں رہنے کا عہد کرنے کی بنیاد پر نیز اس ٹیم کی کامیابی کی خاطر (کہ جس کا لازمہ روزہ نہ رکھنا ہے) روزہ نہ رکھوں اور اگلے سال اس کی قضا کروں؟

جواب: ایک مسلمان کی شان نہیں ہے کہ اس طرح کے معاہدے کرے کیونکہ یہ معاہدہ شرعاً باطل ہے بہرحال دوسروں سے کہنا چاہیے کہ ہمارا مذہبی عقیدہ اس چیز کی اجازت نہیںدیتا، ہاں البتہ اگر کوئی چارہ نہیں ہے تو رمضان کے پہلے روز مثلاً دن میں ایک گھنٹے کے لئے کہیں چلے جائیں اور پلٹ آئیں اور پھر دس دن سے پہلے اسی طرح سفر کا کرلیں، بشرطیکہ آپ طولانی مدت مثلاً ایک سال تک وہاں پر رہیں ۔

سوال ۳۰۶۔ جب زمین کے ایک حصّے میں رات ہوتی ہے تو دوسرے حصّے میں دن ہوتا ہے اس بناپر جب زمین کے اس حصّے میں جس پر ہم رہتے ہیں شب قدر ہوتی ہے تو زمین کے دوسرے حصّے میں دن ہوتا ہے، زمین کے اس دوسرے حصّے میں شب قدر کا کیا وقت ہے؟

جواب: شب قدر سے مراد وہی زمین کے ایک حصّے کا سایہ دوسرے حصّے پر پڑنا ہے؛ مثلاً اگر شب قدر ایران سے شروع ہو تو جب تک یہ سایہ زمین کے پورے حصّے پر نہ پڑجائے شب قدر جاری رہتی ہے حقیقت میں یہ ۲۴گھنٹے باقی رہتی ہے ۔

اعتکاف کی اهمیتروٴیت ہلال (چاند دیکھنا)
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma