زکات فطرہ کے خرچ کرنے کی جگہ

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
استفتائات جدید 03
سولہویں فصل : خرید و فروخت کے احکام زکات فطره

سوال ۳۵۷۔ کیا زکات فطرہ کو اُن غریبوں کی قید سے آزادی کے لئے جو کچھ غلطیوں کی وجہ سے قیدخانہ میں ڈال دیئے ہیں، خرچ کیا جاسکتا ہے ؟

جواب: کوئی اشکال نہیں ہے ۔

سوال ۳۵۸۔ زکات فطرہ کے خرچ کے سلسلہ میں مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب مرحمت فرمائیں:
الف) زکات فطرہ کو غسّالخانہ (مردوں کو نہلانے کی جگہ) مساجد، مدارس اور عزاخانوں کی تعمیر میں خرچ کیا جاسکتا ہے ؟
ب) کیا فقیر نشین محلے ۲۲ بہمن (ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کا دن) کے جشن میں زکات فطرہ کو خرچ کرسکتے ہیں؟
ج) وہ محلے جنکے رہنے والوں کی اکثریت اقتصادی اعتبار سے کمزور ہے، کیا کوڑہ اُٹھانے والوں کی مزدوری کو زکات فطرہ کے پیسے سے دے سکتے ہیں؟
د) ایسا دیہات جس کے رہنے والوں کی اکثریت غریب ہے، اور وہاں پر سرکاری جلسے رکھیں جائیں یا وہاں پر حکومت کے ملازمین کا تقرر ہو (جیسے الیکشن کے دوران جانے والے ملازمین) کیا اُن کے کھانے پینے کے لئے زکات فطرہ کو خرچ کیا جاسکتا ہے ؟
ھ) ایک دیہات کے رہنے والے غریب ہیں، کیا اس دیہات کے رفاہ عامّہ کے کاموں میں زکات فطرہ کے مال کو خرچ کیا جاسکتا ہے ؟

جواب: زکات فطرہ کے خرچ کرنے کی جگہ فقراء اور ضرورتمند لوگ ہیں لیکن زکات کے مال کو دینی اور سماجی کاموں میں استعمال کیا جاسکتا ہے ؟

سوال ۳۵۹۔ زکات فطرہ کو بے بضاعت لوگوں کے علاج میں خرچ کرنے کا کیا حکم ہے ؟

جواب: کوئی اشکال نہیں ہے ۔

سوال ۳۶۰۔ سرکاری تعلیمی مراکز کے اخراجات میں زکات فطرہ کے خرچ کرنے کا کیا حکم ہے ؟ (جبکہ مدارس کے پاس خرچ کی کمی ہو اور طلاب کے سرپرست بھی راضی ہوں)

جواب: احتیاط واجب یہ ہے کہ فطرہ کو فقط فقراء کی ضرورتوں کوبطرف کرنے میں خرچ کیا جائے ۔

سوال ۳۶۱۔ کیا مدرسوں اور اسکولوں کے سرپرستوں کے لئے جائز ہے کہ اُن لوگوں کا فطرہ جمع کریں جو انھیں فطرہ دینے پر راضی ہیں، اور پھر اس فطرہ کو اُن طلاب کے والدین کو دیدیں جو مستحق ہیں؟

جواب: جائز ہے ۔

سوال ۳۶۲۔ کیا ضرورتمند باپ، ماں یا اولاد کو زکات فطرہ دیا جاسکتا ہے ؟

جواب: جائز نہیں ہے ۔

سوال ۳۶۳۔ کیا غریب بھائی بہن اور دیگر تمام اعزاء واقارب کو زکات فطرہ دیا جاسکتا ہے ؟

جواب: کوئی اشکال نہیں ہے ۔

سوال ۳۶۴۔ کیا زکات فطرہ سادات کو دیا جاسکتا ہے ؟

جواب: فقط سادات کا ہی فطرہ سادات کودیا جاسکتا ہے ۔

سوال ۳۶۵۔ اگر کسی کا پوتا ضرورتمند ہو تو کیا اُسے زکات فطرہ دیا جاسکتا ہے ؟

جواب: پوتے، پوتی یا نواسے نواسی کو زکات فطرہ دینے میں اشکال ہے ۔

سوال ۳۶۶۔ اگر کوئی سید شخص انتقال کرجائے اور اس کے بعد اس کی بیوی جو غیر سیدہ ہے گھر کی سرپرست ہو،کیا وہ خاتون غیر سادات کا فطرہ قبول کرکے اپنے ضرورتمند سید زادوں پر خرچ کرسکتی ہے ؟

جواب: پہلے وہ فطرہ کو خود اپنی ملکیت میں لے اس کے بعد اُن پر خرچ کرسکتی ہے ۔

سوال ۳۶۷۔ ایسے شخص کا کیا وظیفہ ہے جس نے متعدد سالوں تک فطرہ جمع کرکے غیرضرورتمند پر خرچ کیا ہو؟

جواب: اسے پورے فطرہ کو پلٹانا چاہیے ۔

سولہویں فصل : خرید و فروخت کے احکام زکات فطره
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma