۱۔ برھنہ فیلم و فوٹو

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
استفتائات جدید 03
2. خراب آواز اور تصویر والی کیسٹ (موسیقی)سولہویں فصل : خرید و فروخت کے احکام

سوال ۴۵۳۔ آج کے دور میں شہوت انگیز تصویریں مختلف شکل و صورت میں اور بعض آثار ھنر و عرفان کے نام پر، سنگ، لباس، مختلف مناسبات کے کارڈ وغیرہ پر تیار اور چھاپ کر بازار میں لائی جا رہی ہیں اور انہیں شایع کیا جا رہا ہے، حضرت عالی اس سے مربوط مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب مرحمت فرمائیں:
الف: ایسی تصویروں کی خرید و فروش کا کیا حکم ہے؟
ب: ایسی اشیاء جن پر یہ تصویریں ہوتی ہیں۔ (جیسے صابون، لباس، مٹھائی کے پیکٹ وغیرہ) ان کے بیچنے والوں کا ان تصاویر کو مٹانے یا محو کرنے کے سلسلے میں کیا فریضہ ہے؟
ج: ایسے کاریگر اور مزدور جو اس طرح کی تصاویر والے منقش سنگوں کو نصب کرتے ہیں، ان کا کیا فریضہ ہے؟
د: کیا ایسی تصاویر کا ایسی جگہ لگانا، جہاں وہ لوگوں کے دیکھنے کا باعث ہو، جایز ہے؟

جواب: برھنہ و شہوت انگیز تصاویر سے کسی بھی طرح سے استفادہ کرنا جایز نہیں ہے۔ اور اس کا نشر و ترویج کرنا بھی شرعا ممنوع ہے اور اس کے بدلے میں پیسا لینا جایز نہیں ہے اور اگر انہیں محو کر سکتا ہو تو ایسا کرنا ضروری ہے۔

سوال ۴۵۴۔ فرش (قالین وغیرہ) دیوار پر لٹکانے والی پینٹنگ وغیرہ، جن پر سر برھنہ عورت کی تصویر بنی ہو یا ناچنے والی عورتوں کو ہاتھ سے بنا گیا ہو اور اسی طرح سے کشیدہ کاری کے ذریعہ سے بنائے گئے تصویریں، ان سب کا تیار کرنا، بنانا، خریدنا و بیچنا، گھر یا دکان میں لگانا، کیا حکم رکھتا ہے؟

جواب: اس بات کے پیش نظر کہ یہ تصاویر برائیوں کو بڑھاوا دینے کا سبب ہیں، ان کا بنانا، خریدنا، بیچنا اور رکھنا، شرعا صحیح نہیں ہے۔

2. خراب آواز اور تصویر والی کیسٹ (موسیقی)سولہویں فصل : خرید و فروخت کے احکام
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma