4 . هتهیلی بجانا

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
استفتائات جدید 03
5 . جوا کهیلنا3. رقص

سوال ۴۶۸۔ ائمہ اطہار علیہم السلام کی ولادت کے موقعہ پر منعقد محفلوں میں، کیا منظم یا غیر منظم طور پر تالیاں بجانا جائز ہے؟ کیا یہ کام اس طرح کی محفلوں کے مناسب ہے ؟ نیز اس قسم کی محفلوں میں کہ جہاں لوگ خوشی کے اظہار کے لئے تالیاں بجانے میں مصروف ہیں، شریک ہونے کا کیا حکم ہے؟

جواب: تالیاں بجانے میں کوئی ممانعت نہیں ہے لیکن مسجد اور امام بارگاہوں میں یہ کام نہیں کرنا چاہیے ۔

سوال ۴۶۹۔ مل کر اور منظم ہوکر تالیاں بجانا یا نامنظم طور پر تالیاں بجانا بطور مطلق اور ہر قسم کی محفل میں (جیسے شادی، برتھ ڈے اور دعوتوں کے موقعوں پر) ہر جگہ خواہ مسجد ہو یا امامباڑہ یا گھر ہو، خوشی کے اظہاریا تشویق کی غرض سے، تالی بجانے کا کیا حکم ہے؟

جواب: گذشتہ جواب سے اس سوال کا جواب بھی معلوم ہوگیا ہے، لیکن توجہ رکھیں کہ کسی کام میں افراط سے کام لینا مناسب نہیں ہوتا ۔

سوال ۴۷۰۔ کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ عید زہرا(س) کے پروگرام میں تالیاں بجانا، ناچنا یہاں تک کہ حدیث ”رُفِعَ القلم“ (جس کو ذیل میں بیان کیا جائے گا) سے منسوب کرتے ہوئے ، بعض ایسے امور کو انجام دینا جن کے حرام ہونے کا مجتہدین نے فتویٰ دے رکھا ہے، کیا آپ اس کام کو جائز سمجھتے ہیں؟
”وَاٴَمَرْتُ الْکِرَامَ الْکَاتِبِینَ اٴن یَرفَعُوا الْقَلَم عَنِ الْخَلقِ کُلّھم ثَلاثَة اَیَّام مِن ذَالِکَ الْیَوم، وَلَا اٴَکْتُبُ عَلَیہِم شَیئاً مِن خَطَایَاھِم کَرامَةً لَکَ وَلِوَصِیّک“(۱)
کیا اس طرح کی حدیثیں سند کے لحاظ سے معتبر ہیں اگر فرض کرلیا جائے کہ معتبر ہیں تو حدیث کا مطلب کیا ہے؟

جواب: سند کے لحاظ سے یہ حدیث معتبر نہیں ہے، اس کے علاوہ قرآن کے مخالف ہے، معاذ الله ائمہ معصومین علیہم السلام نے ان دنوں میں کسی کو گناہ کرنے کی اجازت دی ہو ایسا نہیں ہوسکتا اور اگر فرض کیا جائے کہ حدیث، سند کے لحاظ صحیح ہے تب حدیث کا مطالب یہ ہے کہ اگر کسی شخص سے کوئی لغزش ہوگئی تو خداوندعالم اس کو معاف کردے گا نہ یہ کہ عمداً گناہ کرے ۔
5 . جوا کهیلنا3. رقص
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma