6 . مجسمه بنانا

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
استفتائات جدید 03
7 . غیبت5 . جوا کهیلنا

سوال ۴۸۴۔ برائے مہربانی، مجسمہ بنانے کے سلسلے میں،درج ذیل سوالات کے جوابات عنایت فرمائیں:
الف) اگر شہداء کا احترام اور ان کی یاد تازہ کرنے کی غرض سے،شہر کے کسی چوراہے پر شہید کا مجسمہ بنایا جائے تو کیا حکم ہے؟
ب) کیا کسی فوجی کا اس حالت میں مجسمہ بنانا جائز ہے کہ جس میں اُسے دشمن کی طرف گولی چلاتے ہوئے دکھایا گیا ہو؟
ج) کیا ظالم کا ظلم وستم اور بربریت دکھانے کے لئے (مثال کے طور پر حلپچہ شہر کے لوگ جنھیں کیمیائی بمب کے ذریعہ مظلومیت کے عالم میں ختم کردیا گیا) ان کے اسی صورت میں مجسمہ بنائے جاسکتے ہیں؟
د) اگر کسی انسان کا اس حالت میں مجسمہ بنایا جائے کہ وہ مسجد میں سررکھے خداوندعالم کی عبادت میں مصروف ہے کیا پھر بھی اشکال ہے؟
ھ) قدیم زمانے کی میراث جیسے در ودیوار پر اُبھرے ہوئے نقوش یا قدیم زمانے کے مجسمہ باقی رہ گئے ہیں،کیا ان کی تعمیر یا رد وبدل کرنے میں اشکال ہے؟

جواب: دین اسلام اور شریعت محمدی کی رو سے مجسمہ بنانے میں اشکال ہے لیکن درج ذیل چیزوں کو اس حکم سے علیحدہ کیا جاسکتا ہے:
۱۔ سیمنٹ یا چونے وغیرہ کے ذریعہ جو ابھرے ہوئے نقوش کندہ کئے جائے ہیں ۔
۲۔ گڑیا یا جس میں کھلونے کا پہلو پایا جاتا ہے ۔
۳۔ دشمن کو فریب دینے کے لئے جو مجسمے بناکر بعض جگہوں پررکھ دیئے جاتے اور جنگ کے لحاظ سے ضروری ہوتے ہیں ۔
۴۔ وہ مجسمے جو متعدد ٹکڑوں سے مل کر بنتے ہیں اور ڈاکٹری اور علم طب میں مختلف باتوں کی تعلیم دینے کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں اور بہت سے موقعوں پر انسانی بدن کے آپریشن کی جگہ لے لیتے ہیں، (یعنی انسانی بدن کے آپریشن کی تعلیم دینے کے لئے مجسمہ پر آپریشن کی تعلیم دی جاتی ہے)اور ا ن کی مسائل کی تعلیم کے لئے ضروری محسوس ہوتا ہے ۔
۵۔ کمپیوٹری روبوٹ جسمیں تفریح یا کھیل کا پہلو نہیں ہوتا بلکہ انسانی ضرورتوں میں اس کا استعمال کیا جاتا ہے ۔

سوال ۴۸۵۔ دیکھا گیا ہے کہ تصویری (یاٹی وی) پرگراموں میں، انسان کے جیسی گڑیا بناتے ہیں جو ٹی وی پرگرام یا ان فلموں میں جہاں حقیقت میں ایک واقعی انسان، کردار ادا کرتا ہے اور باتیں کرتا ہے بولتا ہے، کسی طریقہ سے وہ گڑیا یولتی ہوئی نظر آتی ہے اور واقعی انسانوں کے ساتھ کوئی کردار ادا کرتی ہے، انسانوں کی طرح ارادہ اور فیصلہ کرتی ہے بولتی ہے، اس قسم کے پروگرام بنانے کا کیا حکم ہے؟

جواب: مجسمہ بنانے میں اشکال ہے لیکن گڑیا یا کھلونے وغیرہ خواہ کوئی رول ادا کرے یا نہ کرے، بہرحال اس میں اشکال نہیں ہے ۔
7 . غیبت5 . جوا کهیلنا
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma