عزاداری

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
استفتائات جدید 03
خرید و فروخت کرنے والوں کے احکام13. روح کو حاضر کرنا

سوال ۵۰۳۔ کیا اہل بیت علیہم السلام کے فضائل ومصائب بیان کرنے کے لئے ذاکر اہل بیت علیہم السلام اجرت طے کرسکتا ہے؟

جواب: اجرت معین کرنے میں شریعت کی رو سے کوئی اشکال نہیں ہے؛ لیکن یہ کام ذاکر اہل بیت علیہم السلام کہ جنھیں تقویٰ وپارسائی کا مظہر ہونا چاہیے کی شان کے مناسب نہیں ہے ۔

سوال ۵۰۴۔ عزادار اور ماتمی دستہ کے پیچھے، خواتین کا نامناسب حالت میں چلنا جو بعض گناہوں کا باعث ہوتا ہے، اس کی کیا صورت ہے؟ نیز حضور، خواتین کے لئے عزاداری کاکیا طریقہ تجویز فرماتے ہیں؟

جواب: خامس آل عبا امام حسین علیہ السلام اور دیگر تمام معصومین علیہم السلام کی عزاداری الله کے قریب ہونے کے لئے افضل ترین عمل ہے؛ لیکن خواتین اور مرد حضرات ایسا برتاؤ کریںکہ شریعت کے خلاف کام سے آمیختہ نہ ہو ۔

سوال ۵۰۵۔ ہمارے علاقے میں گرمی کے موسم میں لوگ کبھی عشرہ (دس دن) اور کبھی خمسہ (پانچ دن) سید الشہداء اما م حسین علیہ السلام کے لئے عزاداری کرتے ہیں، ان کا عقیدہ ہے کہ جس وقت واقعہ عاشورہ ہوا تھا اس وقت گرمی کا موسی تھا، اسی وجہ سے ہم محرم کے علاوہ ان دنوں میں عزاداری کرتے ہیں، کیا اس طرح کی عزاداری کو اس عنوان سے کہ یہ شریعت میں وارد ہوئی ہے انجام دے سکتے ہیں؟ یا اس کو رجاء (یعنی ثواب کی امید) کے عنوان سے بجالا نا چاہیے؟

جواب: مطلقہ عزاداری کے عنوان سے یہ پرورگرام کیے جائیں جو ہر زمانے میں اور ہر جگہ پر مطلوب ہے ۔

سوال ۵۰۶۔ برائے مہربانی مجالس عزا کے سلسلہ میں درج ذیل سوالوں کے جواب عنایت فرمائیں:
۱۔ ایسے اشعار کہنا اورپڑھنا جن میں غیرمناسب الفاظ (جیسے کتّا، گدھا وغیرہ) استعمال کئے گئے ہوں اور مذکورہ الفاظ کے ذریعہ اپنی نسبت، ائمہ علیہم السلام کی طرف دینے کا کیا حکم ہے؟
۲۔ یا ماتم کرتے وقت ائمہ اطہار علیہم السلام کی بارگاہ میں اپنی عاجزی کا اظہار کرنے کے لئے کتّے، گدھے یا کبوتر کی طرح آواز نکالنا جائز ہے؟
۳۔ بیٹھے ہوئے، سینہ اور شانوں پر ماتم کرنا، یا کھڑے ہوئے ماتم کرنا وہ بھی اس طرح کہ ننگا بدن ہو اور ماتم کرنے والے کا سینہ سرخ ہوجائے یا اس سے خون جاری ہوجائے، اسی طرح ماتم کرتے وقت پنچوں پر اُچک کر چلنے اور کودنے وغیرہ کا کیا حکم ہے؟
۴۔ کیا حسین علیہ السلام کے بجائے لفظ ”حوسین“ کہنا جائز ہے؟
۵۔ مجالس عزاداری میں فریاد کرنے اور در و دیوار سے سر ٹکرانے کا کیا حکم ہے؟

جواب: ائمہ اطہار علیہم السلام خصوصاً خامس آل عبا امام حسین علیہ السلام کی عزاداری الله تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے کرنے والے اعمال میں سے افضل ترین عمل ہے اور ایسے اشعار کہنا اور پڑھنا جن میں اُن حضرات علیہم السلام کی مظلومیت، زحمات اور قربانیوں کو بیان کیا گیا ہو، بہت اچھا اور بہترین کام ہے؛ لیکن ہر اُس کام سے جو دوسرںکی نظر میں اُن عظیم شخصیتوں کی ہتک حرمت، بے احترامی اور مذہب کی توہین کا باعث ہو اور بدن کے لئے نقصاندہ ہو، پرہیز کیا جائے، نیز وہ الفاظ جو عام لوگوں کے درمیان توہین آمیز ہوتے ہیں جیسے خود کو کتّا کہنا یا جانوروں کی آوازیں نکالنا، ان میں کوئی بات بھی مجالس عزاء اور عزاداری کے مناسب نہیں ہے اور سب لوگوں کو نصیحت کریںکہ ان کاموں سے جو عزاداری کی توہین اور امام زمان عجّل الله تعالیٰ فرجہ الشریف کی ناراضگی کا باعث ہیں، پرہیز کریں ۔

سوال ۵۰۷۔ ایسی مجالس اور نشستوں میں شریک ہونا جو دین کے نام پر منعقد کی جاتی ہیں لیکن عام طور پر ان کے اندر، خودنمائی، دکھاوا اور غیر دینی مقاصد ہوتے ہیں، کیسا ہے؟

جواب: اگر آپ کے لئے واقعاً ثابت ہوجائے کہ ان میں غیر دینی مقاصد انجام دئے جائیں تو ایسی نشستوں میں شریک نہ ہوں ۔

سوال ۵۰۸۔ اگر کوئی شخص یہ کہے: ”میں نے اپنی پوری زندگی میں جو مصیبتیں برداشت کی ہیں مثلاً وہ شہزادی کونین جناب فاطمہ زہرا سلام الله علیہا سے کم نہیں بلکہ زیادہ ہیں“ لہٰذا کوئی وجہ نہیں ہے کہ ان کے طمانچہ لگنے کی وجہ سے گریہ کروں، اس کی اس بات کا کیا جواب ہے؟

جواب: معصومین علیہم السلام کے عظیم مقام ومنزلت کو ملحوظ رکھتے ہوئے جو مصیبتیں ان پر پڑی ہیں، وہ مصائب دوسرے لوگوں کی بہ نسبت بہت زیادہ سخت اور اہم ہیں، اگر ایک عام آدمی کو طمانچہ لگائیں یا ایک بہت بڑے عالم دین اور متقی شخص کو طمانچہ لگایا جائے، کیا یہ مصیبت کے لحاظ سے دونوں برابر ہیں؟
خرید و فروخت کرنے والوں کے احکام13. روح کو حاضر کرنا
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma