نقد اور ادھار

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
استفتائات جدید 03
خیارات : 1. خیار شرطمعاملہ سلف (پیشگی خرید وفروخت)

سوال ۵۲۰۔ کوئی شخص کسی چیز کو سکہٴ رائج الوقت میں ادھار کے طور پر خرید لیتا ہے؛ لیکن تساہلی اور لاپرواہی کی وجہ سے اس کی قیمت ادا کرنے میں کئی سال دیر کردیتا ہے اور ادا نہیں کرتا، اب جبکہ اس معاملہ کو ہوئے بیس سال گذر گئے ہیں اور ملک کے اندر ڈالر کی قیمت میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ہے، اس وقت اس چیز کی قیمت ادا کرنا چاہتاہے کیا اس وقت کی قیمت کا حساب کیا جائے جس وقت معاملہ ہوا تھا یا اس وقت کا حساب کرے کہ جس وقت ادا کررہا ہے کہ اس وقت دس گُنا قیمت بڑھ گئی ہے؟

جواب: موجودہ قیمت کے مطابق ادا کرے؛ یعنی چیزوں کی بڑھتی ہوئی درمیانی قیمتوں کو پیش نظر رکھے اور اس کے مطابق اپنے ادھار کو ادا کرے ۔

سوال ۵۲۱۔ یہ بات دیکھتے ہوئے کہ سستے دام پر بیچنے والی یہ مارکیٹ ارادہ رکھتی ہے کہ لوگوں کے ساتھ قسطوں میں معاملہ کرے جبکہ جنس کو نقد خریدتی ہے ، کیا اسلام کی مقدس شریعت کی رُو سے یہ معاملہ ان تمام چیزوں کو شامل ہے جو خرید وفروخت کے قابل ہیں (جیسے گھریلو سامان، گاڑی، زمین، مکان، باغ، درخت وغیرہ) یا فقط خام مال یا مخصوص چیزوں پر صادق آتا ہے؟

جواب: مذکورہ طرز سے چیزوں کو قسطوں میں فروخت کرنے کے مسئلہ میںچیزوں کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے ۔
خیارات : 1. خیار شرطمعاملہ سلف (پیشگی خرید وفروخت)
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma