اٹھارہویں فصل : صلح کے احکام

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
استفتائات جدید 03
انیسویں فصل : اجارہ (کرایہ) کے احکامسترہویں فصل : کمپنی کے احکام

سوال ۵۵۱۔ میری ماں اب اس وقت بڑھاپے کی زندگی بسر کررہی ہے اور افسوس کہ صاحب فراش ہوگئی ہیں، ان کی کچھ جائداد وغیرہ ہے جسے انھوں نے کربلائے معلّیٰ کی زیارت کے لئے لے، اپنی زندگی کے اخراجات اور مرنے کے بعد کفن ودفن وغیرہ کے اخراجات کے عوض اپنے بھانجے کو دیدی ہے جبکہ اپنے بچوں کو میراث سے محروم کردیا ہے نیز شرط کی ہے کہ جب تک زندہ ہیں اس جائداد کے منافع سے استفادہ کرتی رہیں، لیکن ان کے بھانجے نے بعض شرائط پر عمل نہیں کیا اور وہ ان کی زندگی کے تمام اخراجات نیز کفن ودفن کے خرچہ کی ذمہ داری قبول نہیں کرتا ہے ، برائے مہربانی اس سلسلہ میں شریعت کا حکم بیان فرمائیں؟

جواب: اگر کوئی شخص کہ جس کو مصالحت کے طور پر مال دیا گیا ہے، مقررہ شرائط پر عمل نہیں کرتا، تو وہ خاتون مصالحت کے معاملہ کو فسخ کرسکتی ہے اور اگر وہ خاتون دنیا سے گذرجائے اور وہ شخص طے شدہ شرائط کے مطابق اخراجات ادا نہ کرے تب وارثوں کو مصالحت کے معاملہ کو فسخ کرنے کا حق ہے، وہ لوگ فسخ کرسکتے ہیں ۔

سوال ۵۵۲۔ کیا ایک جیسی چیز کے عوض صلح کرنا بھی، ہم جنس کے بدلے میں ہم جنس کی خریدوفروخت کرنے کی طرح، باطل ہے ؟(جیسے گیہوں کے بدلے گیہوں، چنے کے بدلے چنا)

جواب: اس میں اشکال نہیں ہے ۔

انیسویں فصل : اجارہ (کرایہ) کے احکامسترہویں فصل : کمپنی کے احکام
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma