بیسویں فصل : مضاربہ کے احکام

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
استفتائات جدید 03
اکیسویں فصل ممنوع التصرف (تصرف نافذ نہ ہونے والے اشخاص) کے احکامانیسویں فصل : اجارہ (کرایہ) کے احکام

سوال ۵۶۱۔ اس کمپنی کے مضاربہ کے منشور پر مشتمل متن کا بند سترہ (۱۷)درج ذیل ہے:
”معاہدہ کرنے یا اُسے فسخ کرنے کے بعد اگر شعبہ کی تشخیص کے مطابق حساب کرنے کے نتیجہ میں کوئی نقصان کمپنی کو ہوتا ہے، اس صورت میں کمپنی کا سرپرست اس معاہدے کے بند میں مذکور عقد صلح کے ضمن میں عہد کرتا ہے اور اپنے ذمہ لازمی قرار دیتا ہے کہ مذکورہ نقصان کے برابر مال اپنے ذاتی مال میں سے مفت کمپنی کی ملکیت میں دیدے گا اور تاخیر کی صورت میں، معاہدے کی انجام دہی کے لازم ہونے کے علاوہ تین ہزار ریال پر روزانہ ایک ریال کمپنی کے مالک کے ذمہ ہوگا اور ہونے والے نقصان کے بارے میں فقط شعبہ کی اظہار نظر معتبر ہوگی، نیز اس سلسلہ میں کمپنی کا مالک مذکورہ عقد صلح کے ضمن میں ہر طرح کا اعتراض کرنے کا حق خود سے سلب اور ساقط کرتا ہے ۔
عقد مضاربہ کے شرعی شرائط کوملحوظ رکھتے ہوئے، کیا یہ بند صحیح اور اشکال سے خالی ہے؟

جواب: عقد (معاہدے) کے ذیل میں اس طرح کے شرائط میں جو ضروری تو ہیں لیکن عقد (معاہدے) سے الگ ہونے ہیں کوئی اشکال نہیں ہے ۔

سوال ۵۶۲۔ کچھ عرصہ پہلے اس کمپنی نے سامان بنانے والے ایک تجارتی ادارے کے ساتھ معاہدہ کیا ہے، جس کی بنیاد پر کمپنی کچھ قرض (لون) مذکورہ ادارے کودے گی اور ادارہ بھی اطمینان کے ساتھ اپنی فیکٹری سے حاصل ہونے والے چالیس فیصد فائدہ میں تیس فیصد فائدہ کمپنی سے مخصوص کردے گا دوسری طرف کمپنی نے بھی اسی مقصد سے ایک خاص اکاوٴنٹ کھولا ہے اور ضروری رقم کو، رقم جمع کرنے والے ممبران کے ذریعہ جمع کرتی ہے اور وہ اس مخصوص اکاوٴنٹ میں سرمایہ جذب کرنے کے اقدامات کرتے ہیں، واضح ہے کہ سرمایہ جذب کرنے کے لئے بھی اس کمپنی نے سرمایہ لگانے والوں کے سامنے اس مسئلہ کو اس طرح پیش کیا ہے کہ کمپنی اس جمع کی ہوئی رقم سے استفادہ کرنے سے ۳۰/ فیصد منافع کی ضامن ہے جس میں آٹھ فیصد کمپنی وصول کرے گی اور باقی بائیس فیصد منافع، سرمایہ جمع کرنے والے ممبران کو ادا کرے گی، اب یہ بات ملحوظ رکھتے ہوئے کہ یہ موضوع یقینی طور پر معیّن کردیا جاتا ہے کیا اس میں کوئی اشکال نہیں ہے ۔؟

جواب: اگر اس ادارے کا منافع مذکورہ مقدار سے زیادہ ہو تو اس صورت میں کوئی اشکال نہیں ہے ۔

سوال ۵۶۳۔ ایک کمپنی کواپنا ضروری بجٹ پورا کرنے کے لئے، کچھ اشخاص حقوقی (سرمایہ دار) اور حقیقی (کام کرنے والے اور انجینیر وغیرہ) اشخاص یعنی دونوں قسم کے حضرات کی ضرورت ہوتی ہے، یہ لوگ کمپنی کے ساتھ کام کرنے کے لئے، منافع کی ادائیگی کے برابر ضمانت کی ضرورت ہوتی ہے، سرکاری کپمنیاں، اسی طرح یہ بھی چاہتی ہیں کہ ان کے اصل سرمایہ کی واپسی کی بھی ضمانت اور ذمہ داری لی جائے، مذکورہ ضمانتوں کے سلسلہ میں جنابعالی کا کیا نظریہ ہے ؟

جواب: تنہا ایک راستہ جو اس کام کے لئے پایا جاتا ہے وہ یہ ہے کہ مضاربہ (مشارکت) کو منافع کے حصّہ کی بنیاد پر قرار دیں، لیکن علیحدہ سے دوسرے عقد لازم (چند جلد کتابوں کی خرید وفروخت کے معاملہ) میں شرط کریں، اگر اس مضاربہ کے معاملہ میں بیس فیصد سے کم یا اس سے زیادہ فائدہ ہوا ہو تو اس کی کسر پوری جائے، اسی طرح سرمایہ کے نقصان کے بارے میں ۔

سوال ۵۶۴۔ چند لوگ مل کر اپنی کچھ رقم ایک جگہ جمع کرتے ہیں اور ایک شخص کو کاروبار کرنے کے لئے دیتے ہیں کاروبار کرنے والا شخص، ہر مہینہ منافع کی رقم دیتا ہے، حصّہ دار حضرات قرعہ اندازی کرتے ہیں اور ہر مہینہ کا منافع ایک حصّہ دار کو دیدیا جاتا ہے، اسی طرح جب سب کو منافع مل جاتا ہے اور ایک دور ختم ہوجاتا ہے تو اس کے بعد حصّہ دار حضرات اپنی اپنی رقم واپس لے لیتے ہیں، شریعت کی رو سے ایسا کام کرنے کا کیا حکم ہے ؟

جواب: چنانچہ منافع، مضاربہ کے ذریعہ حاصل ہوا ہے اور تمام لوگوں کی مرضی سے اس طرح تقسیم ہوا ہے تو کوئی اشکال نہیں ہے ۔

اکیسویں فصل ممنوع التصرف (تصرف نافذ نہ ہونے والے اشخاص) کے احکامانیسویں فصل : اجارہ (کرایہ) کے احکام
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma