چوتیسویں فصل کھانے پینے کی چیزوں کے احکام

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
استفتائات جدید 03
پینتیسویں فصل نذر وعہد کے احکامستائیسویں فصل :ودیعہ اور امانت کے احکام

سوال ۷۹۶-- حلال گوشت حیوان کی شناخت کا معیار اور میزان کیا ہے؟

جواب: آیات وروایات میں حلال گوشت حیوان کے ناموں کی طرف اشارہ ہوا ہے لیکن کوئی خاص ضابطہ بیان نہیں ہوا، پھر بھی معمولاً گوشت خوار حیوان ، حلال گوشت نہیں ہیں، غالباً گیاہ خوار (شاہکاری) حیوانات حلال گوشت ہیں۔

سوال ۷۹۷-- وہ حیوان جس کو غیر شرعی طریقہ (غیر مذکیّٰ)سے ذبح کیا گیا ہو اور وہ حیوان جو طبیعی طور سے مرگیا ہو، کیا دونوں کا حکم ایک ہے؟

جواب: ان میں فرق ہے حیوان غیر مذکیّٰ پاک ہے اگرچہ اس کا گوشت کھانا حرام ہے لیکن مردار حیوان حرام بھی ہے اور نجس بھی۔

سوال ۷۹۸-- بہت سے حیوانات کا گوشت بعض امراض کے علاج میں موثر ہے، اگرچہ اس کی علمی اور فقہی سند معتبر نہیں ہے ایسے حیوانات کا شکار کرنا یا ان کے خون اور گوشت کا استعمال، کیا حکم رکھتا ہے؟

جواب: اس وقت تک جائز نہیں ہے جب تک کسی متدیَّن طبیب کی تشخیص کے مطابق اس کے علاوہ کوئی اور علاج کی صورت نہ ہو

سوال ۷۹۹-- مندرجہ ذیل اشیاء کا کھانا کیا حکم رکھتا ہے:؟
۱ ۔بھیڑ، بکری، گائے کا جگر۔
۲۔ بھیڑ، بکری، گائے کی دم۔
۳۔ حلال گوشت حیوانات کی صورت کاگوشت۔
۴۔ وہ انڈا جس کی زردی میں سرخ رنگ کا دھبَّہ آجائے۔

جواب: کسی بھی حیوان کی دم حلال نہیں ہے اور اگر انڈے میں سرخ رنگ کا دھبَّہ یقینا خون ہو تو اس کا کھانا اشکال رکھتا ہے، مگر یہ کہ خون زردی کے باہر ہو اور زردی کو ایسے دھوئی جائے کہ پھٹنے نہ پائے تو بقیہ حصے کا کھانا ممانعت نہیں رکھتا ہے۔

سوال ۸۰۰ -- بعض چیزوں ، پھلوں اور غذا کا کھانا بیماروں کے لئے مضر ہوتا ہے ان چیزوں کا کھانا بیمار افراد کے لئے کیا حکم رکھتا ہے؟

جواب: مہم ضرر کی صورت میں ان کا کھانا حرام ہے۔

سوال ۸۰۱ -- گوشت سے تیار شدہ غذائی اشیاء جو بیرون ملک سے وارد کی جاتی ہیں ، ان کے استعمال کا کیا حکم ہے؟

جواب: گوشت سے تیار شدہ اشیاء کے جو غیر مسلم ملک سے لائی جاتی ہیں، حرام ہیں۔

سوال ۸۰۲ -- خرچنگ (کیکڑے)کے گوشت کی خرید وفروخت واستعمال کی کیا صورت ہے؟

جواب: جائز نہیں ہے لیکن اس کو غیرمسلم کو بیچا جاسکتا ہے۔

سوال ۸۰۳ -- جدید استفتائات کی کتاب جلداول سوال ۹۹۳ میں خرگوش کے گوشت کو مطلقاً حرام جانا ہے، اس کی علمی وجہ بیان فرمائیے؟

جواب: بعض روایات میں وارد ہوا ہے کہ خرگوش درندہ حیوانات سے شباہت رکھتا ہے اور یہ چیز اس کے پنجوں سے آشکارہے اسی لئے اس کا گوشت حرام قرار دیا گیا ہے

سوال ۸۰۴ -- طبی نقطہ نظر سے یہ ثابت ہوچکا ہے کہ الکحلی مشروبات کم مقدار میں استعمال کرنا نہ صرف بدن کے لئے مضر ہے بلکہ دوسری مشروبات کی طرح مفید ہے، نیز الکحلی مشروبات خدا کی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے، ان باتوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے کیا اشکال رکھتا ہے کہ اس کا استعمال مثبت اور مفید پہلو کے لئے دوسری نعمات خداوندی کی طرح شرائط ومعین مقدار کے ساتھ کیا جائے؟
اگر کوئی شخص تزکیہٴ نفس کے ذریعہ اپنے نفس پر اس درجہ تسلط حاصل کرلے جو محدود مقدار میں، الکحلی مشروبات کے کم استعمال سے نہ تو اس کا عادی بنے اور نہ مستی کی حد تک پہنچے کیا اس صورت میں اس کے لئے کم اور محدود مقدار میں الکحلی مشروبات کا استعمال جائز ہے؟

جواب: اوّلاً کوئی بھی اس کا قائل نہیں ہے کہ الکحلی مشروبات کم اور محدود مقدار میں استعمال کرنا مضر نہیں ہے بلکہ کم مقدار کا ضرر کم ہوتا ہے، ثانیاً: جب بھی ایسی اجازت لوگوں کو دے دی جائے تو یہ کسی بھی صورت کنٹرول میں نہیں رہے گی اور بہت جلدی پورا معاشرہ اس سے آلودہ ہوجائے گا، اسی وجہ سے شریعت نے اس کو بطور کلی ممنوع قرار دیا ہے، ثالثاً: قانون، عمومی پہلو رکھتا ہے اور یہ نہیں ہوسکتا ہے کہ مختلف افراد کو مختلف بہانوں کے ذریعہ حکم سے جدا کیا جائے ، سعی کریں کہ انشاء الله ایسے شیطانی وسوسوں کا آپ شکار نہ ہوں۔
نشے کی عادت چھڑانے والے شربت کا بنانا اور بیچنا۔

سوال ۸۰۵ -- نشہ کی عادت کو چھڑانے والی چیزوں کا بنانا، بیچنااور استعمال کرنا کیا حکم رکھتا ہے؟

جواب: اگر واقعاً نشے کی عادت کو چھڑانے کے لئے ہے تو کوئی اشکال نہیں رکھتا۔

سوال ۸۰۶ -- جو شخص دانت اکھڑواتا ہے تقریباً دس گھنٹے تک لعاب دہن جو اکثر وبیشتر خون آلودہ ہوتا ہے باہر نہیں نکال سکتاکیونکہ اس کے لئے مضر اور دائماً خونریزی کا سبب بن جاتا ہے اس لئے مریض اکھڑے دانت کی جگہ پٹی رکھتا ہے اور خون آلودہ لعاب دہن حلق سے اتار لیتا ہے ، ایسے شخص کی کیا تکلیف ہے ؟

جواب: جب تک مجبورنہ ہو خون آلودہ لعاب دہن کو حلق سے نہ اتارے، مجبوری اور حرجی صورت میں کوئی مانع نہیں ہے۔

پینتیسویں فصل نذر وعہد کے احکامستائیسویں فصل :ودیعہ اور امانت کے احکام
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma