سیتیسویں فصل ہبہ کے احکام

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
استفتائات جدید 03
اڑتیسویں فصل احیاء موات کے احکام(بنجر زمینوں کے آباد کرنے کے احکام) چھتیسویں فصل وقف کے احکام

سوال ۸۴۱ -- اگر کوئی شخص عہد کرے کہ اپنی ملکیت میں اپنے ذاتی خرچ سے ایک عمارت بناکر، مفت کسی شخص کے سپرد کرے گااور وہ شخص بھی عہد کرے کہ عمارت کے مصالحہ کو قانونی راستہ سے صاحب ملک کے اختیار میں دیدے لیکن مصالحہ کی قیمت، صاحب مال ادا کرے، کیا اس طرح کا عہد حضور کی نظر میں لازم الوفاء ہے؟ قاعدتاً ایسا عہد شرعی نقطہ نظر سے عقود اسلامی کے کس عقد میں سما سکتا ہے؟

جواب: یہ عہد ایک طرح کا ہبہ معوّضہ اور لازم الاجراء ہے ۔

سوال ۸۴۲ -- سونے کے بعض زیورات زینت (سنگار) کی خاطر بیوی کے اختیار میں دیے گئے لیکن انھیں ہبہ نہیں کیا گیا ہے، کیا فسخ نکاح کی صورت میں وہ زیورات مالک اول یعنی شوہر کی ملکیت میں باقی رہےں گے اور کیا وہ ان کا مطالبہ کرسکتا ہے؟

جواب: اگر عاریہ کے قصد سے یعنی وقتی طور سے اس کو دیاگیا تھا تو شوہر واپس لے سکتا ہے، لیکن اگر ہبہ کی نیت تھی اور اس کے عوض کچھ لیا بھی نہیں تھا تب بھی واپسی کا حق رکھتا ہے، لیکن اس بات کی طرف توجہ کرتے ہوئے کہ معمولاً شوہر حضرات عموماً ہبہ کے قصد سے دیتے ہیں، اگر سونے کے عوض کچھ لیا بھی تھا، واپس لینے کا حق نہیں رکھتا، ایسے ہی شوہر واپس لینے کا حق نہیں رکھتا جب دونوں ایک دوسرے کے رشتہ دار بھی ہوں۔

سوال ۸۴۳ -- اگر ہبہ مشروطہ میں موہوب لہ (جس کو ہبہ کیا جارہا ہے) شرط پر عمل نہ کرے اور مال موہوب کو کسی دوسرے کی طرف منتقل کردے، کیا واہب (ہبہ کرنے والا) حق رجوع رکھتا ہے؟

جواب: جی ہاں، واہب حق رجوع رکھتا ہے ، لیکن ر جوع کے بعد موہوب لہ کو اس کا مثل پلٹانا ہوگا اگر موہوب مثلی ہو، یا اس کی قیمت پلٹائے گا اگر موہوب قیمی ہو۔

اڑتیسویں فصل احیاء موات کے احکام(بنجر زمینوں کے آباد کرنے کے احکام) چھتیسویں فصل وقف کے احکام
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma