قصاص کا دیت سے بدلنا

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
استفتائات جدید 03
قصاص اعضاقصاص میں تاخیر

سوال۱۱۰۳ -- اگر ولی دم قتل عمد میں دیت کا مطالبہ کرے اور قاتل اس کی ادائیگی پر حاضر نہ ہو، کیا اس کو دیت کی ادائیگی پر مجبور کرسکتے ہیں؟

جواب: قتل عمد میں دیت فقط توافق طرفین سے قابل وصول ہے اور قاتل کو مجبور نہیں کیا جاسکتا۔

سوال ۱۱۰۴ -- اگر قاتل عمداً اجرائے قصاص سے پہلے خودکشی کرلے، کیا دیت ساقط ہوجاتی ہے؟
جواب: دیت اس کے مال سے لی جائے گی۔

سوال ۱۱۰۵ -- جب بھی قاتل فرار ہوجائے اور اس کے مرنے تک دسترسی ممکن نہ ہو تو اس صورت میں تکلیف کیا ہے؟

جواب: دیت کو اس کے مال سے لے سکتے ہیں۔

سوال ۱۱۰۶ -- ایک شخص نے اپنے بھائی کی بیوی (بھابھی) کو قتل کردیا اور قاضی القضاة کی طرف سے قصاص کے اوپر محکوم ہوا اس حکم کو ایک مدت گذر گئی اور قاتل قیدخانے میں ہے ، عدالت نے مقتولہ کے باپ کو اطلاع دی کہ فاضل دیت کو ادا کرے تاکہ حکم قصاص جاری ہوسکے، لیکن چونکہ مقتولہ کا باپ ایک بے بضاعت، فقیر اور عیالدار شخص ہونے کی وجہ سے فاضل دیت کے ادا کرنے پر قادر نہیں ہے لہٰذا افراد خیّر اور عزیز واقارب سے کمک طلب کرتاہے، کیا شرعیت کی نظر سے وہ لوگ بعنوان تبرع اور مفت یا بعنوان وجوہات شرعیہ اس کی کمک کرسکتے ہیں تاکہ وہ اپنی بیٹی کے قاتل کو قصاص کرسکے ؟

جواب: جب بھی حاکم شرع تشخیص دے کہ یہ کام یک مہم اجتماعی مصلحت پر مترتب ہے تو اس کام کو انجام دے سکتا ہے لیکن وہ قصاص جو ذاتی مقاصد کے لئے انجام پائیں یہ حکم ان کو شامل نہیں ہوتا اور کیا بہتر ہے کہ قصاص سے صرف نظر کرکے دیت پر ہی راضی ہوجائیں۔

سوال ۱۱۰۷ -- چنانچہ اولیائے دم قصاص پر اصرار کے علیٰ رغم فاضل دیت کی ادائیگی پر قدرت نہ رکھتے ہوں اور بطور معمولی یہ امید نہ ہو کہ آئندہ اس پر قادر ہوجائیں گے لہٰذا جناب عالی فرمائیں:
۱۔ کیا ایسے موارد میں قصاص خودبخود دیت میں تبدیل ہوجائے گا؟

جواب: اس صورت میں جب کہ آئندہ نزدیک میں فاضل دیت کی ادائیگی کی کوئی امید نہ ہو، حکم قصاص دیت میں تبدیل ہوجاتا ہے۔

۲۔ چنانچہ جواب منفی میں ہو (یعنی اس صورت میں قصاص کرنا ممنوع ہو) ان حالات میں جب عدم قصاص یا اس میں تاخیر ، مصلحت نہ رکھتی ہو، چہ بسا شدید سیاسی اور اجتماعی عوراض ومشکلات پیدا ہوجائیں، کیا فاضل دیت کو بیت المال سے ادا کرکے قصاص کو جاری نہیں کیا جاسکتا؟

جواب: اس صورت میں جب عدم اجراء قصاص واقعاً مشکل آفرین ہو، فاضل دیت کو بیت المال سے ادا کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

۳۔ فرض مسئلہ میں، کیا فاضل دیت ادا کیے بغیر قصاص کو جاری کیا کرسکتے ہیں اور فاضل دیت ولی دم کے ذمہ بعنوان قرض باقی رہے؟

جواب: جائز نہیں ہے۔

۴۔ (جیسا بہت سے فقہا فرماتے ہیں: اگر اس طرح کے موارد میں ولی دم کی توانائی تک صبر کرنے کا وظیفہ ہے، ان موارد میں جہاں ممکن ہے کہ قصاص کا انتظار کئی سالوں تک پہنچ جائے اوریہ امر قاتل اور اس کے خانوادہ کے لئے عسروحرج کا سبب ہو تو تکلیف کیا ہے؟

جواب: اگر آئندہ بعید میں دیت ادا کرنے کا احتمال ہو تو دیت قصاص میں تبدیل ہوجائے گا۔

قصاص اعضاقصاص میں تاخیر
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma