قصاص اعضا

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
استفتائات جدید 03
قصاص میں معافیتقصاص کا دیت سے بدلنا

سوال ۱۱۰۸ -- ایک شخص کا ہاتھ کٹا اس نے دوسرے شخص کے ہاتھ کا پیوند کرالیا، پھر یہ ہاتھ کسی دوسرے شخص کے ذریعہ کٹ جاتا ہے، آپ فرمائیں:
الف) جانی کے اوپر کیا ذمہ داری عائد ہوتی ہے؟
ب) کیا اس صورت کے درمیان جس میں پیوند بطور کامل انجام پاگیا تھا اور اس صورت میں جبکہ بطور ناقص انجام پایا تھا فرق پایا جاتا ہے؟

جواب: اس صورت میں جبکہ ہاتاھ کا پیوند بطور کامل انجام پاگیا تھا، اصلی ہاتھ کا حکم رکھتا ہے۔

سوال۱۱۰۹ -- اس صورت میں جبکہ قصاص پر محکوم شخص کا عضو مماثل (اس جیسا عضو) موجود نہ ہو تو آپ فرمائیں:
۱۔ اس چیز پر توجہ رکھتے ہوئے کہ عضو سالم کے بدلے عضو غیر سالم قصاص ہو، کیا (مثلاً ) کسی کی آنکھ جو ظاہراً سالم ہو، لیکن بینائی نہ رکھتی ہو، عضو غیر سالم حساب ہوگی یا ایسا شخص فاقد عضو حساب ہوگا؟

جواب: جی ہاں، صحیح وسالم آنکھ غیر سالم کے مقابل میں قصاص نہیں ہوگی۔

۲۔ اگر جانی کی داہنی آنکھ بینائی نہیں رکھتی اور اس نے کسی کی داہنی آنکھ ہی کو پھوڑ ا ہو، کیا اس کی بائیں آنکھ کو قصاص کی خاطر اندھا کیا جائے گا؟

جواب: جی ہاں اس کی بائیں آنکھ کو قصاص کیا جائے گا۔

۳۔ اگر بینائی کو سلب کرنا قرنیے کے نکالنے سے ہو اور جانی (قرنیہ نکالنے والے) کی آنکھ کا قرنیہ سالم ہو تو لیکن مفقود البصر ہو تو قصاص کے وقت کیا تکلیف ہے؟

جواب: چنانچہ جانی کا قرینہ بینائی نہ رکھتا ہو تو قصاص نہیں ہوگا؛ بلکہ دیت دینا ہوگی۔

سوال ۱۱۱۰ -- اس چیز پر توجہ رکھتے ہوئے کہ اگر کوئی شخص کسی کا داہنا ہاتھ کاٹ دے اور قصاص کے وقت جانی کا داہنا ہاتھ موجود نہ ہو تو اس کے بائیں ہاتھ کو اور اگر بایاں ہاتھ بھی نہ ہو تو کیا اس کے پاؤں کو کاٹا جائے گا لہٰذا حضور فرمائیں: کیا یہ حکم پاؤں اور بدن کے دوسرے اعضاء کے بارے میں بھی قابل اجرا ہے؟ مثلاً اگر جانی داہنا پاؤں نہ رکھتے ہوئے کسی کا داہنا پاؤں دے، کیا یہاں پر پہلے اس کے بائیں پاؤں کی نوبت ہوگی اور بائیں پاؤں کی فقدان کی صورت میں اس کا ہاتھ کاٹا جائے گا؟

جواب: داہنے پاؤں کے فقدان کی صورت میں اس کے بائیں پاؤں کو کاٹا جاسکتا ہے اور ایسے ہی بالعکس لیکن داہنے ہاتھ کاپیر کے بدلے قصاص نہیں کرسکتے ، تمام اعضاء جُفت کے بارے میں یہی حکم جاری ہے، یعنی داہنے کو بائیں کے بدلے اور بائیں کو داہنے کے بدلے (مساوی عضو کے فقدان فرض میں) قصاص کرسکتے ہیں۔

قصاص میں معافیتقصاص کا دیت سے بدلنا
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma