قصاص کے متفرق سوالات

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
استفتائات جدید 03
ضمان (ذمّہ داری) کے اسبابقتل عمد کا کفارہ

سوال ۱۷ ۱۱-- ایک شخص نے عمداً کسی کی آنکھ کو پھوڑدیا، شہود کی شہادت اور طرفین کی تحقیق کے مطابق مقدمہ کا موضوع قصاص کے موارد میں سے تشخیص دیا گیا ہے لیکن جانی نے صدور حکم سے پہلے قصاص کو دیت میں تبدیل کرنے کا تقاضا کیاہے ، مجنی علیہ بھی اس پر راضی ہوگیا اور دیت کا حکم صادرہوگیا لیکن ابتدائی عدالت کے حکم کو قطعی ہونے اور تجدید نظر کرنے کے بعد محکوم علیہ نے اپنے تنگ دست ہونے کا دعوا کردیا، حضور فرمائیں:
۱۔ کیا تنگدستی کا تقاضا اس چیز پر توجہ رکھتے ہوئے کہ قصاص ، مصدوم (جس کو نقصان پہنچایا گیا ) کی درخواست کی وجہ سے دیت میں تبدیل ہوا تھا، سماعت کے قابل ہے؟
۲۔ اگر مجنی علیہ کی موافقت دیت کے ادا کرنے پر مشروط تھی تو کیا حکم ہے؟
۳۔ اگر بغیر شرط کے قبول کیا تھا تو کیسا ہے؟
۴۔ اگر دیت میں تبدل کرنے کا تقاضا مجنی علیہ کی طرف سے تھا اور جانی نے اس کی موافقت کی تھی توکیا حکم ہے؟

جواب: ۱۔ سے ۴/تک : اس صورت میں جبکہ شخص جانی کے حالات تبدیل نہ ہوئے ہوں تو اس کا تنگدستی کا دعوا قبول نہیں ہوگا؛ لیکن اگر حالات بدل گئے ہوں مثلاً اس مدت میں اس کو مہم ضرر اور نقصان پہنچا ہو تو اس کا یہ دعوا شہود کی شہادت کے ساتھ قبول کیا جائے گا۔

سوال ۱۱۱۸ -- کیا موت یا قطع کی سزا پانے والے اشخاص حکم کے جاری ہونے سے پہلے اپنے بدن کے اعضاء بیچ سکتے ہیںیا ہدیہ دے سکتے ہیں؟

جواب: اس صورت میں جبکہ ان کے پیوندکاری سے عقلائی منافع مترتب ہوں، کوئی اشکال نہیں ہے۔

سوال ۱۹ ۱۱-- جب بھی کوئی شخص قصاصِ موت پر محکوم ہو، کیا ولی دم اس کے گردے یا تمام اعضاء وجوارح بدن کو مجاناً نکال سکتا ہے کوینکہ وہ ملزم کا صاحب حق ہوتا ہے؟

جواب: ولی دم کا ان میں کوئی حق نہیں ہے ۔

سوال ۲۰ ۱۱ -- محدود اور معیَّن افراد کے درمیان وجود قاتل کے علم اجمالی کے بارے میں فرمائیں:
۱۔ کیا قاضی قاتل کو معین اور قصاص کو جاری کرنے کے لئے قُرعہ کو بروئے کار لاسکتا ہے؟

جواب: قرعہ ابواب قصاص اور حدود میں جاری نہیں ہوگا۔

۲۔ جواب کے منفی ہونے اور دیت کی ادائیگی کے لازمی ہونے کی صورت میں ، دیت کو کون ادا کرے گا؟ اس کے ادا کرنے کا طریقہ کیا ہوگا؟

جواب: دیت ان تمام کے درمیان بطور مساوی تقسیم ہوگی۔

ضمان (ذمّہ داری) کے اسبابقتل عمد کا کفارہ
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma