کفار کی دیت

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
استفتائات جدید 03
اعضاء کی دیتعورتوں کی دیت

سوال ۱۱۸۵۔ مشہو ر فقہاء کے فتوے کے مطابق اہل کتاب کفار ذمّی کی دیت ۸۰۰ درہم ہے، کیا زرتشتیوں کی اقلیت کو بھی یہ حکم شامل ہوگا؟

جواب:احتیاط یہ ہے کہ اہل کتاب کی دیت منجملہ زرتشتیوں کی دیت مسلمانوں کے برابر ادا کرنی چاہئے۔

سوال ۱۱۸۶۔ غیر مسلم مرد اور عورت کی دیت کتنی ہے؟

جواب:ذمی، مستا من(جس نے امان طلب کی ہو) اور معاہد(جس کا مسلمانوں کے ساتھ معاہدہ ہو)کی دیت بنا بر احتیاط، کامل دیت ہے؛ اور ولی دم قاتل سے مصالحہ کرسکتا ہے، کفّار حربی اس حکم سے مستثنی ہیں، عورتوں کی دیت مردوں کی دیت کی آدھی ہے۔

سوال ۱۱۸۷۔ کیا مذکورہ بالا کی دیت کے مورد میں ، قاتل کے مسلمان ہونے کی صورت میں یا غیر مسلمان ہونے کی صورت میں ، کوئی فرق ہے؟

جواب: اگر قاتل غیر مسلم ہو، تو حاکم شرع کو اختیار ہے مذہب اسلام کے مطابق حکم کرے یا ان کے مذہب کے مطابق۔

سوال ۱۱۸۸۔ اہل کتاب کی جراحات کی دیت کتنی ہے؟

جواب: احتیاط واجب یہ ہے کہ مسلمانوں کے برابر ادا کی جائے۔

سوال ۱۱۸۹۔ وہ بچے جو دوسرے ادیان الٰہی کے گھروں میں پیدا ہوئے ہوں، تعذیراتی قوانین میں مسلمان بچوں کے ہم پلہ نہیں ہیں، بچوں کے اوپر دین اسلام کی مہربانی کو مدنظر رکھتے ہوئے، کیا دونوں کے ہم پلہ ہونے کا امکان موجود ہے؟

جواب:ہمارے عقیدہ کے مطابق دونوں دیت کی نظر سے ایک ہیں۔

اعضاء کی دیتعورتوں کی دیت
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma