۸ ۔ خوشبو استعمال کرنا :

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
مناسک حج
۹ ۔ انواع روغن اور کریم کی بدن پر مالش : 7. آئینه دیکهنا :

مسئلہ 119 ۔ خوشبو کا استعمال مانند انواع عطریات ، مشک ، زعفران ، گلاب و غیرہ خواہ سونگھنا ہو یا بدن اور لباس پر ملنا ہو یا اسپرے کی مدد سے کمرے کی فضا میں چھڑکنا ہو یا معطر غذائیں کھانا محرم مرد اور عورت پر حرام ہے -
مسئلہ 120 ۔ خوشبو دار پھلوں کا کھانا جیسے سیب ، سنترہ وغیرہ بلا مانع ہے لیکن بہتر ہے اس کے سونگھنے سے پرہیز ہو -
مسئلہ 121 ۔ محرم معطّر صابن یا شامپو کا استعمال نہ کرے اور لازم ہے کہ اس طرح کی چیزوں کو اپنے لباس احرام کے نزدیک رکھنے سے کہ اس میں ان کی خوشبو سرایت کر جائے اجتناب کرے -
مسئلہ 122 ۔ اگر محرم کسی ایسی جگہ ہو جہاں کی فضا خوشبو سے معطّر ہو تو لازم ہے کہ کوئی چیز ناک پر رکھ لے تا کہ خوشبو ناک میں نہ جائے - مگر یہ کہ موجب عسر و حرج ہو ، لیکن اگر کسی ایسی جگہ سے گزرے جہاں بدبو پھیلی ہوئی ہو تو ناک بند نہ کرے لیکن وہاں سے سرعت کے ساتھ گزر سکتا ہے -
مسئلہ ۱۲۳ : احتیاط واجب کی بناء پرمحرم کیلئے پھولوں کو سونگھنا جائز نہیں ہے ۔

۹ ۔ انواع روغن اور کریم کی بدن پر مالش : 7. آئینه دیکهنا :
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma