2- عرفات میں وقوف

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
مناسک حج
٣ ۔ مشعر الحرام میں وقوف ۱ ۔ مکہ سے احرام باندھنا

مسئلہ 257 ۔ واجبات حج کا دوسرا واجب عرفات میں وقوف ہے - عرفات مکہ کے بیس کلو میٹر کے حدود میں ایک صحرا ہے کہ آج نصف ، شجر دار کی صورت میں ہے اور واجب ہے کہ حجاج ظہر سے غروب تک نویں ذی الحجہ کو وہاں گزاریں -
مسئلہ 258 ۔ احتیاط یہ ہے کہ اول ظہر سے غروب آفتاب تک وہاں پر توقف کرے خواہ سوار ہو یا پیادہ ، حرکت کی حالت میں ہو یابیٹھ کر ، بیداری کی حالت میں ہو یا کچھ بیداری اور کچھ خواب کی حالت میں ہو ، اور مستحب موٴکد ہے کہ اس مدّت ذکر خدا اور توبہ و دعا میں مشغول ہو اور تمام تر توجہ خدا کی ذات پاک کی طرف ہو کہ دعا و نیائش کی فضیلت اس مکان و زمان میں بے نظیر ہے -
مسئلہ 259 ۔ عرفات میں وقوف عبادت ہے ، لازم ہے کہ وقوف ، نیت اور قصد قربت کے ہمراہ ہو اس کی نیت کے لئے کوئی خاص عبادت نہیں ہے ، اسی قدر کہ دل میں قصد کرے عرفات میں ظہر سے غروب تک توقف کرے گا کافی ہے -
مسئلہ 260 ۔ اگر غروب آفتاب سے پہلے کوچ کرے اگر از روئے فراموشی یا نا واقفیت مسئلہ کی بنا پر ہو تو اس پر کفارہ نہیں ہے. لیکن اگر عمدا ایسا کرے تو گناهگار هے اور منی میں ایک اونٹ کی قربانی کرے (اور اگر اونٹ کی قربانی نه کرسکتا هو تو اٹهاره روز روزے رکهے) اور هر صورت میں اس کا حج صحیح هے.
مسئلہ ۲۶۱ : جب بھی غروب آفتاب سے پہلے دوبارہ عرفات میں واپس چلاجائے اور غروب تک وہاں پر رہے ، پھروہاں سے کوچ کرے تو اس پر کوئی کفارہ واجب نہیں ہے ۔

٣ ۔ مشعر الحرام میں وقوف ۱ ۔ مکہ سے احرام باندھنا
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma