حج و عمرہ کے آداب و مستحبات

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
مناسک حج
مستحبات احرام حج و عمرہ میں بتیس اہم اور مبتلا بہ مسائل

روایات اسلامی اور کلمات فقہاء عظام میں اعمال حج و عمرہ میں سے ہر ایک کے لئے آداب و مستحبات ذکر ہوئے ہیں کہ اس کے قابل توجہ حصے کو ہم یہاں پر تفصیلا ذکر کر رہے ہیں ، لیکن چونکہ ان میں سے بعض دلیل کافی نہیں رکھتے ہیں ( اور ہم اولہ سنن و مستحبات میں اصل تسامح کو صحیح نہیں جانتے ہیں ) بہتر ہے سب کو بقصد رجاء یعنی اس امید سے کہ مطلوب شرع مقدّس اور حامل ثواب ہے بجالائیں -
” دوسرا اہم نکتہ “ یہ ہے کہ ان میں سے بعض مستحبات کا انجام دینا ہمارے زمانہ میں اور اس انبوہ جمعیت میں بہت سارے لوگوں کے لئے غیر ممکن ہے ، بنا بر این جو ممکن ہے انجام دیں اور جس کا انجام دینا ممکن نہیں ہے اگر حاجی کو اس کے انجام دینے کا ذوق و شوق ہے اور بصورت امکان اس کے انجام دینے کی نیت رکھتا ہے مطابق روایات معصومین علیہم السلام خداوند عالم اس کی نیت کے مطابق اس کو اجر و ثواب دے گا -
مستحبات سفر : جو شخص مکہ یا کسی دوسرے سفر کا قصد رکھتا ہے ، مستحب ہے امور ذیل کو انجام دے - خداوند متعال سے طلب خیر کرے - وصیت کرے - صدقہ دے تاکہ اس صدقہ سے اپنی سلامتی کا بیمہ کرے - جب سفر کے لئے آمادہ ہو اپنے گھر چار رکعت نماز بجالائے اور ہر رکعت میں حمد و سورہ توحید پڑھے اور کہے :
” اللَّھُمَّ اِنّی اَتَقَرَّبُ اِلَیْکَ بِہِنَّ ، فَاجْعَلْھُنَّ خَلیفَتی فی اٴھْلِی وَ مَالی “ -
اپنے گھر کے دروازے پر کھڑا ہو اور تین مرتبہ سامنے ، دائیں اور بائیں سورہ حمد اور اسی طرح تین مرتبہ آیة الکرسی پڑھے ، اس کے بعد کہے :
” اَللَّھُمَّ احفَظْنی وَ احْفَظْ مَا مَعِیَ ، وَ سَلِّمْنی وَ سَلِّم مَا مَعِیَ ، وَ بَلِّغْنی وَ بَلِّغْ مَا مَعِیَ ، بِبَلاغِکَ الحَسَنِ الجَمیلِ “ -

 


(۱) اس مطلب کی توضیح مسئلہ نمبر ۲۲۲۳ کے توضیح المسائل میں آئی ہے - ؟؟؟
(۲) مسجد تنعیم نزدیک ترین حدّ حرم ہے -
 
مستحبات احرام حج و عمرہ میں بتیس اہم اور مبتلا بہ مسائل
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma