بیٹی کی اولاد

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 02
کیا مباہلہ ایک عمومی حکم ہے ۔ایک اعتراض اور اس کا جواب

آیہ مباہلہ سے ضمنی طور پر یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ بیٹی کی اولاد بھی ” ابن “ ( بیٹا) کہا جاتا ہے ۔ زمانہ جاہلیت میں اس کے بر عکس مرسوم تھا کہ صرف بیٹے کی اولاد کو اپنی اولاد سمجھا جاتا اور کہا جاتا تھا کہ :
بنونا بنو ابنائنا وبناتنا بنوھنّ ابناء الرجال الاّ باعد
یعنی ہماری اولاد تو فقط ہمارے پوتے ہیں رہے ہمارے نواسے تو وہ دوسروں کی اولاد ہیں نہ کہ ہماری ۔
بیٹوں اور عورتوں کو انسانی معاشرے کا حقیقی حصّہ سمجھنے کی طرز فکر بھی اسی غلط سنّتِ جاہلیت کی پیدا وار تھی ۔ وہ عورتوں کو اپنی اولاد کی نگہدارہ کے لئے فقط ظرف سمجھتے تھے ۔
جیسا کہ ان کے شاعر نے کہا ہے :۔
و انّما امّھات الناس اوعیة مستودعات و للانساب آباء
یعنی لوگوں کی مائیں ان کی پرورش کے لئے ظرف کی حیثیت رکھتی ہیں ۔ اورنسب کے لئے تو صرف باپ ہی پہچانے جاتے ہیں ۔
اسلام نے اس طرز فکر کی شدیدنفی کی اور اولاد کے احکام پوتوں اور نواسوں پر ایک ہی طرح سے جاری کئے ۔
سورہ انعام آیہ ۸۴ اور ۸۵ میں حضرت ابراہیم (علیه السلام) کی اولاد کے بارے میں ہے :
” ومن ذرّ یّتہ داود و سلیمان و ایّوب و یوسف و موسیٰ و ھارون و کذالک نجزی المحسنین و زکریا و یحییٰ و عیسیٰ و الیاس کلّ من الصالحین “۔
اولاد ابراہیم میں سے داوٴد ، سلیمان ، ایوب ،یوسف، موسیٰ اور یارون تھے اور اس طرح ہم نیک لوگوں کو جزاء دیتے ہیں ، نیز زکریا ، یحییٰ اورعیسیٰ (علیه السلام)( بھی تھے ) جو سب کے سب صالحین میں سے تھے ۔“
اس آیت میں حضرت عیسیٰ (علیه السلام) کو حضرت ابراہیم (علیه السلام) کی اولاد میں سے شمار کیا گیا ہے حالانکہ وہ بیٹی کی اولاد تھے اور جو شیعہ سنّی روایات امام حسن (علیه السلام) اور امام حسین (علیه السلام) کے بارے میں مذکور ہیں ان میں بارہا ” ابن رسول اللہ “ ( فرزند رسول ) کا لفظ ان کے لئے استعمال کیا گیا ہے ۔
وہ آیات جن میں ایسی عوتوں کا ذکر ہے جن سے نکاح حرام ہے ان کے لئے فرمایا گیا ہے :
” وحلائل ابنائکم “ ۔یعنی .......تمہارے بیٹوں کی بیویاں ۔
فقہائے اسلام کے درمیان یہ مسئلہ مسلم ہے کہ بیٹوں، پوتوں اور نواسوں کی بیویاں انسان پر حرام ہیں اور وہ سب مندرجہ بالا آیت میں داخل ہیں ۔

کیا مباہلہ ایک عمومی حکم ہے ۔ایک اعتراض اور اس کا جواب
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma