بینک کے دیگر احکام

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
استفتائات جدید 03
طبابت کی تعلیم حاصل کرناسروس چارج

سوال ۱۳۵۷۔ پاکستانی بینکوں میں کچھ مخصوص حصص بنام بونڈ فروخت کیے جاتے ہیں یہ اوراق چیک کی طرح ہیں اور ان کی قیمت بھی ثابت رہتی ہے لیکن کبھی کبھی حساب کے مطابق حکومت ایک معیّن رقم کو انعام یا کسی دوسرے عنوان سے ان کے مالکان کو ادا کرتی ہے، اِن حصص کا خریدنا اور اس انعام کو لینے کا کیا حکم ہے؟

جواب: کیونکہ یہ حصص اس پیسے کے مقابل ہیں جو ان کے خریدنے میں دیا گیا ہے لہٰذا ہرحال میں ان کی مالیت ہے اور انعامات، کسی خاص معاہدے کے تحت انجام نہیں پاتے ، بلکہ حکومت اپنی طرف سے ادا کرتی ہے، لہٰذا ان اوراق کے خریدنے اور اس انعام کے حاصل کرنے میں کوئی ممانعت نہیں ہے۔

سوال ۱۳۵۸۔ کیا بینک، کمپنیوں کی نمائندگی میں ان کے حصص فروخت کرسکتے ہیں اور ان کے مقابل کچھ رقم لے سکتے ہیں؟

جواب: کوئی اشکال نہیں ہے۔

سوال ۱۳۵۹۔ قرضہ کے اوراق اور ان کی خرید وفروخت کا کیا حکم ہے؟ (قرضہ کے اوراق وہ اوراق ہیں جو جکومت کی طرف سے معیّن قیمت اور معیّن مدّت کے ساتھ صادر ہوتے اور اپنی اصلی قیمت سے کم پر بیچے جاتے ہیں اس شرط کے ساتھ کہ بینک اگلے سال ان کی اصلی قیمت پر خریدیں کیا بینک اس کا م کے عوض سروس چارج لے سکتے ہیں؟

جواب: تحریر کردہ صورت میں قرضہ کے اوراق کی خریداری میں اشکال ہے۔

سوال ۱۳۶۰۔ لمبی مدّت پر لئے گئے قرضوں کو تورّم کے ساتھ حساب کرنے کے طریقے میں جنابعالی کی نظر کیا ہے؟ (تورّم:یعنی زیادہ مدّت میں چیزوں کی قیمت بڑھ جاتی ہے اور پیسے کی مالیت گھٹ جاتی ہے جو چیز آج ۱۰۰/ روپیہ کی ہے ممکن ہے ایک یا دو سال میں ۱۵۰/ کی ہوجائے)

جواب: تورّم کے حساب کے لئے چیزوں کی درمیانی قیمت نکال لینی چاہیے اور شاید بہت سے مراکز جیسے مرکزی بینک کے پاس اس طریقہ کا حساب موجود ہو، اس کے علاوہ آپ خود مختلف چیزوں کی درمیانی قیمت کا حساب کرکے اوسط نکال لیں۔

سوال ۱۳۶۱۔ اس چیز کو مدّنظر رکھتے ہوئے کہ قرض الحسنہ سوسائٹی کے ملازمین اور خریدار مختلف مراجع تقلید کی تقلید کرتے ہیں اور بینک داری کے سیسٹم میں مراجع تقلید کے فتاویٰ مختلف ہیں، مسائل شرعی اور جدا جدا نظریوں کے سلسلہ میں ہماری کیا تکلیف ہے؟

جواب: قرض الحسنہ سوسائٹی کے چلانے کے والوں کا وظیفہ ہے کہ اپنے مراجع تقلید کے فتاویٰ کے مطابق عمل کریں اور خریداروں کے متعلق تحقیق وجستجو کرنا کہ وہ کس کے مقلّد ہیں ان پر ضروری نہیں ہے۔

 

طبابت کی تعلیم حاصل کرناسروس چارج
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma