علاج کے متفرق احکام

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
استفتائات جدید 03
نفسیاتی علاج:معائنہ

سوال ١٤١٠۔ بہت سے عاقل اور بالغ مریض ایسے ہیں جن کے لئے آپریشن کرانا ضروری ہے یہ لوگ خوف ودہشت یا کسی اور وجہ سے درد ورنج تو برداشت کرتے رہتے ہیں لیکن آپریشن کرانے پر راضی نہیں ہیں مریض کے گھروالے بھی اس کام پر راضی نہیں ہیں، جبکہ ڈاکٹر جانتا ہے اگر آپریشن نہ کیا گیا تو وہ ضرور مر جائے گا، یا ایسے عارضہ میں مبتلا ہوگا کہ جس سے پوری زندگی بستر سے نہ آٹھ سکے گا، اس فرض کی بنیاد پر کیا ڈاکٹر آپریشن کا اقدام کرسکتا ہے؟ اگر بیمار کی مخالفت کے علیٰ رغم اِس کا کوئی عزیز اس کے آریشن کی اجازت دیدتے تو ڈاکٹر کا وظیفہ کیا ہے؟

جواب: اُس کو آپریشن کے عوارض سے صرف نظر کرنا چاہیے؛ لیکن اگر آپریشن نہ کرانے کی صورت میں موت کے دہانے پر کھڑا ہو تو ڈاکٹر یا مریض کے کسی بھی عزیز کے لئے جائز ہے کہ آپریشن کا اقدام کریں ہرچند کہ بیمار راضی نہ ہو ۔

سوال ١٤١١۔ کیا ڈاکٹر مؤظف ہے کہ آپریشن کے احتمالی عوارض ونواقص کی بیمار کے سامنے وضاحت کرے؟

جواب: اگر عوارض مہم ہوں تو بیمار سے بتادے، اس کے علاوہ ضروری نہیں ہے ۔

سوال ١٤١٢۔ نفسیاتی ڈاکٹر کے علاوہ کسی اور ڈاکٹر کا بہت سی نفسیاتی اور جسمانی بیماری جیسے ٹی بی، بے جا موٹاپا، زنانہ بیماریاں وغیرہ کا علاج، ہپناٹیزم کے ذریعہ کرنے کا کیا حکم ہے؟

جواب: اگر اس بارے میں تجربہ اور بحدکافی آگاہی رکھتا ہو اور منفی اور خلافت شرعی آثار بھی اُس پر مترتب نہ ہوں تو کوئی اشکال نہیں ہے ۔

سوال ١٤١٣۔ بہت سی عورتیں ڈاکٹروں سے پردہ بکارت کو سرجری کے ذریعہ دوبارہ ایجاد کرنے کی درخواست کرتی ہیں، طبی نظریہ کے مطابق یہ کام دوسرے دیگر کاموں کی طرح ہے جیسے ناک چہرے، شکم اور دوسرے اعضاء سے ظاہری عیوب کو برطرف کرنا اور یہ کام بیماروں کی نظر کے مطابق ان لوگوں کے جیسا ہے جن کے چہرے، ہاتھ پائوں وغیرہ میں کوئی نقص ہے اور وہ اس کے علاج سے نفع اٹھاتے ہیں، یہ کام درخواست کرنے والی کے لئے اجتماعی فائدہ کا سبب ہوسکتا ہے، مذکورہ وضاحت کو مذنظر رکھتے ہوئے ڈاکٹر کے لئے اس طرح کے آپریشن کا شرعیت مقدس کا کیا حکم ہے؟

جواب: اگر مذکورہ خواتین واقعاً اس کام کی ضرورت کا احساس کریں اور تدلیس کا بھی قصد نہ رکھتی ہوں تو مذکورہ سرجری میں کوئی اشکال نہیں ہے ۔

سوال ١٤١٤۔ ختنہ کرتے وقت کبھی تو بچّے کے ہانتھ پائوں باندھ دیئے جاتے ہیں یا بچے کے زیادہ رونے اور چلّانے کی وجہ سے اس کو مارتے ہیں یا اس کا منھ دبالیتے ہیں، حالانکہ بے ہوشی کے ذریعہ بڑے آرام سے ختنہ کی جاسکتی ہیں، اسی جیسی جگہوں میں کیا کرنا چاہیے؟

جواب: جس طریقہ میں مشکلات کم ہو اس کو اپنانا چاہیے اور یہ اہل خبرہ کے اوپر متوقف ہے ۔

سوال١٤١٥۔ اسپتال سے آپریشن تھیئٹر کا بطور کامل الگ بنانا حکومت کے لئے زیادہ خرچ کاباعث ہوتا ہے ، کیا احکام شرع کو جاری کرنا چاہیے وہ کتنے ہی خرچ کا باعث ہو، واجب ہے؟

جواب: اس صورت میں جبکہ حکومت کے لئے عسر وحرج کا باعث نہ ہو تو یہ کام لازم ہے ۔

سوال ١٤١٦۔ کیا ڈاکٹر لوگ منی کو تقویت دینے کے لئے نجس چیزوں (جیسے خصیتین) کے کھانے کو تجویز کرسکتے ہیں؟

جواب: جب اس کے کھانے کے علاوہ کوئی اور چارہ نہ ہو اور نہ کوئی دوسری چیز اس کی جگہ لے سکتی ہو تو کوئی اشکال نہیں ہے ۔

سوال ١٤١٧۔ آپریشن کو درآمد کا ذریعہ سمجھنے کی وجہ سے کیا ڈاکٹر بیمار کو آپریشن کے ذریعہ ولادت کرانے کا مشورہ دے سکتا ہے؟

جواب: جائز نہیں ہے ۔

سوال ١٤١٨۔ مذکورہ مسئلہ کی عدم جواز کی صورت میں کیا ڈاکٹر مریضہ کے جانی یا مالی نقصان کا ضامن ہے؟

جواب: جی ہاں ضامن ہے؛ مگر یہ کہ اس نے مریضہ کو اس سے باخبر کردیا ہو اور اس سے اجازت لے لی ہو ۔

سوال ١٤١٩۔ ولادت کے وقت شوہر کا بیوی کے سامنے رہنا اُس کے اطمینان کا سبب ہوتا ہے، کیا اس کام کا شرعاً مشورہ دیا جاتا ہے؟

جواب: اگر واقعاً ایسا کوئی اثر ہو تو کوئی مانع نہیں ہے؛ لیکن ظاہراً یہ اثر قابل تردید ہے ۔

سوال ١٤٢٠۔ اگر ڈاکٹر بیماری کو تشخیص نہ دے پائے کیا احتمال ضعیف کی بنیاد پر دوا تجویز کرسکتا ہے؟ حالانکہ اس کا اپنے سے بڑے ڈاکٹر کے پاس روانہ کرناسے سے علاج کا احتمال زیادہ ہے اور وہ اس طرح مریض کے پیسے کو بربادی سے بھی بچاسکتا ہے؟

جواب: عدم تشخیص کی صورت میں دوسرے ڈاکٹر کے پاس بھیجنا ضروری ہے ۔

سوال ١٤٢١۔ کیا بیمار کو حق ہے کہ وہ علاج سے سرپیچی کرے، چاہے اس کی حالت بدتر ہوجائے یا وہ مرجائے؟

جواب: موت کے خطرے کی صورت میں بیمار کا علاج قطع نہیں کرسکتا ہے اور اسی طرح اس صورت میں جبکہ اس کو مہم نفصان پہچے اوراس کے لئے علاج کرانا مہم ضرر کا باعث نہ ہو ۔

سوال ١٤٢٢۔ وہ بیمار جو جانتا ہے کہ اس کی بیماری غیر قابل علاج ہے، کیا اس کو حق ہے کہ موت کو انتخاب کرلے؟

جواب: جائز نہیں ہے ۔

سوال ١٤٢٣۔ کیا بیمار درخواست کرسکتا ہے کہ اس کے علاج کا پورا پروگرام مخفی رہنا چاہیے؟

جواب: اگر اس کے لئے بیماری کا اظہار نقصان دہ ثابت ہو تو وہ اس طرح کا مطالبہ کرسکتا ہے ۔

نفسیاتی علاج:معائنہ
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma