پوسٹ مارٹم (تشریح)

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
استفتائات جدید 03
زندگی کا خاتمہ:بدن کے اعضاء کی خرید وفروش

سوال ١٤٥٩۔ آج کے زمانے میں پوسٹ مارٹم کی بہت زیادہ اہمیت ہے، اس سلسلے میں بہت سے علمی اور تحقیقی مراکز سرگرم عمل ہیںکہ جو عمدہ طور سے نسب کو ثابت کرنے، جرم کو کشف کرنے یا دیگر عقلائی مقاصد یا فقط طبی تعلیم کے لئے بہت کارآمد ہے مہربانی فرماکر اپنا مبارک نظریہ اس حکم کے جواز یا عدم جواز سے متعلق مرقوم فرمائیں؟

جواب: ذاتاً پوسٹ مارٹم جائز نہیں ہے، فقط اُن موارد میں جائز ہے جہاں دینی یا اجتماعی اہم اہداف اس کے اوپر متوقف ہوں اور اس وقت یہ کام اہم اور مہم قاعدہ کے تحت قرار پائے گا۔

سوال ١٤٦٠۔ عام طور سے موقعہ واردات میں یا پوسٹ مارٹم کے کمرے میں مسلمان میّت کے احترام کی طرف کوئی توجّہ نہیں دی جاتی ، دوسری طرف سے یہ کہ طبّی تعلیم کی ترقی، جرم کا علمی کشف، موقعہ واردات کی تحقیق اور احقاق کے لئے پوسٹ مارٹم کرنا ضروری ہوتا ہے، اس صورت میں کیا تکلیف ہے؟

جواب: ہم نے طبی مقاصد کی خاطر پوسٹ مارٹم کے جائز ہونے کے تینوں شرائط توضبح المسائل کے آخری صفحات میں لکھ دیئے ہیں ۔

سوال ١٤٦١۔ آج کے زمانے میں قانونی ڈاکٹر کا نظریہ عدالت کے مسائل کو حل کرنے لئے مطمئن ترین طریقہ سمجھا جاتا ہے، منجملہ اس کے وظائف میں سے موت کی علت تامہ کو تشخیص دینا ہے، کہ جو اکثر موارد میں فقط پوسٹ مارٹم کے ذریعہ ہی ممکن ہے اور اس کام سے حقیقت کشف ہوجاتی اور حق ثابت ہوجاتا ہے، لہٰذا اس مسئلہ میں اپنا مبارک نظریہ بیان فرمائیں؟

جواب: جب بھی مہم حقوق کا احقاق پوسٹ مارٹم پر موقوف ہو تو کوئی مضائقہ نہیں ہے ۔

سوال ١٤٦٢۔ اگر کبھی منصف یہ تشخیص دے کہ کشف حقیقت کے لئے پوسٹ مارٹم ضروری ہے لیکن اس کے وارثین اس کام پر راضی نہ ہوں یا بعض وارثین راضی ہوں اور بعض راضی نہ ہوں، یا میّت نے پوسٹ مارٹم کے نہ کرنے کی وصیت کی ہو تو اس صورت میں کیا تکلیف ہے؟

جواب: جب کبھی پوسٹ مارٹم وارثین کے حقوق کو ثابت کرنے کے لئے ہو اور وہ لوگ راضی نہ ہوں تو پوسٹ مارٹم نہ کرنا چاہیے، لیکن اگر ایک مہم اجتماعی مشکل کی روک تھام اس پر متوقف ہو تو ان کا ر اضی ہونا شرط نہیں ہے ۔

سوال ١٤٦٣۔ جنین کے پوسٹ مارٹم کر نے کا کیا حکم ہے؟ جائز ہونے کی صورت میں کیا دیت لازم ہوجاتی ہے؟

جواب: اگر مسلمانوں کی جان کی حفاظت کے لئے علم کی ترقی ضروری ہو پوسٹ مارٹم جائز ہے، اور دیت بھی نہیں ہے ۔

سوال ١٤٦٤۔ کیا پوسٹ مارٹم کے لئے مسلمان میّت کی خرید وفروخت اس جگہ پر جائز ہے جہاں کافر میّت کے ملنے کا امکان نہ ہو؟

جواب: جب بھی ایسا پوسٹ مارٹم طبی علوم کے سیکھنے کے لئے اور مسلمانوں کی جان بچانے کے لئے ضروری ہو اور اس راستہ کے علاوہ کوئی راستہ بھی نہ ہو توممانعت نہیں ہے ۔

سوال١٤٦٥۔ بہت سے استاد پوسٹ مارٹم کے لئے ہڈی کو فراہم کرنے پر طالب علموں کو نمبر دیتے ہیں، کیا اس کام کے لئے قبرستان سے لائی گئی ہڈی کا پوسٹ مارٹم کرنا جائزہے؟ اور کیا اس کام کے لئے پرانی اور نئی قبروں میں یا زمین کے نیچے دبی ہوئی اور زمین کے اوپر پڑی ہوئی ہڈیوں اور عورت یامرد کی ہڈی میں کوئی فرق ہے؟

جواب: ان میں سے کوئی ایک بھی کام جائز نہیں ہے ۔

سوال ١٤٦٦۔ پوسٹ مارٹم کرتے وقت عورت اور مرد کی شرم گا ہوںکو دیکھنے کا کیا حکم ہے؟ کیا یہ حکم مسلمان اور غیر مسلمان میت کے متعلق یکساں ہے؟

جواب: ضروری مواقع کے علاوہ جائز نہیں ہے؛ اور ان کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے ۔

سوال ١٤٦٧۔ مردے کے اعضاء بدن کے جدا کرنے کا کیا حکم ہے ؟ کیا اس حکم میں اس کی پیشگی اجازت اور غیر پیشگی اجازت، یا وارثین کی اجازت و عدم اجازت کے درمیان فرق ہے؟

 

جواب: پوسٹ مارٹم کے ضروری موارد کے علاوہ، اُن شرائط کے ساتھ کہ جو ہم نے توضیح المسائیل کے مسئلہ نمبر ٢٤٤٩ میں لکھے ہیں، یا اُن جگہوں پر جہاں اس کے بغیر زندوں کا علاج ممکن نہ ہو تو جائز ہے ۔

سوال ١٤٦٨۔ اس چیز پر توجہ رکھتے ہوئے کہ ایڈس کی بیماری مصیبت زا ہے، کیا مختلف سن کے افراد کو اس کے منتقل ہونے اور اس کی روک تھام کے طریقوں کی تعلیم دنیا جائز ہے؟

جواب: جائز ہے، لیکن یہ کام اس طرح ہونا چاہیے کہ اس سے بد آموزی یا کوئی اور دوسرا مفسدہ کھڑا نہ ہوجائے ۔

سوال١٤٦٩۔ کیا مجامعت کی مسریہ بیماریوں کی روک تھام کے لئے کنڈوم کے استعمال کرنے کی تعلیم دنیا اس اطلاع بغیر کے سیکھنے والا شادی شدہ ہے یا شادی شدہ نہیں ہے، جائز ہے؟

جواب:جس طرح آپ نے اس مطلب کو ذکر کیا ہے ممکن ہے بد آموزی اور فحشاء و فساد کا سبب ہو یا دوسرے تمام سیکسی انحرافات کو ایک عام سامسئلہ سمجھا جائے، لہذا جائز نہیں ہے ۔

سوال ١٤٧٠۔ کیا مُسرِیہ بیماریوں کی روک تھام کے لئے کھائی جانے والی منشیاتی دوائوں کی جگہ انجکشن والی دوائوں تجویز کیا جاسکتا ہے؟

جواب: اگر ہدف نشہ کی عادت چھڑانا ہے اور یہ مطلب مریض کو بھی سمجھادیا گیا ہے تو کوئی ممانعت نہیں ہے ۔

سوال ١٤٧١۔ مُسرِیہ بیماریوں کی روک تھام کے لئے کیا منشیات کے عادیوں کو سرنج دینا جائز ہے؟ (اسکا ذکر بھی ضروری ہے کہ یہ طریقہ ان کے عادت چھڑانے میں مؤثر نہیں ہے)

جواب: اگر منشیات کے عادی افراد کو سمجھادیا جائے کہ ان کو سرنج دینا ان کی عادی ہونے میں ان کی مدد نہیں ہے، بلکہ مقصد یہ ہے کہ خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہونے سے بچا جائے تو کوئی مضائقہ نہیں ہے ۔

سوال ١٤٧٢۔ آج کے معاشرے کی مشکلات کی طرف توجہ کرتے ہوئے کہ جن میں سے کچھ سیکسی مسائیل سے عدم آگاہی کا نتیجہ ہیں، کیا مسریہ بیماریوں کی رکاوٹ کے لے، خانوادہ کی حدود کی رعایت کرتے ہوئے، اور نو جوانوں اور جوانوں کی عمر کا لحاظ رکھتے ہوئے، اور مناسب تعلیمی کتابوں سے استفادہ کرتے ہوئے، کیا حضور معاشرے میں سیکسی مسائل کی تعلیم کو جائز جانتے ہیں؟

جواب: تجربہ بتلاتا ہے کہ سیکسی مسائل کی مغربی طرز پر تعلیم دینا کہ جو آج کے زمانہ میں رائج ہے بہت زیادہ اخلاقی فساد کا باعث ہے اور بعض حالات میں اس کا نتیجہ الٹا ہوجاتا ہے ۔

زندگی کا خاتمہ:بدن کے اعضاء کی خرید وفروش
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma