۸۔ دعا کی درخواست کا تبدیل ہوجانا

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
مفاتیح نوین
۹۔ قارئین کو ہماری کچھ نصیحتیں۷۔ دعاؤں، زیارات اور نمازوں کا بہت زیادہ ثواب ملنے کا فلسفہ

۸۔ دعا کی درخواست کا تبدیل ہوجانا

بعض روایات سے استفادہ ہوتا ہے کہ کبھی کبھی خدا وند عالم مومنین کی دعاؤں کومستجاب نہیں کرتا اور اس کے بدلے میں اس کے گناہوں کو بخش دیتا ہے یا ان کو آخرت کیلئے ذخیرہ کردیتا ہے۔
رسول خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ)نے فرمایا: جو شخص بھی دعا کرتا ہے اس کی دعا ضروی مستجاب ہوتی ہے یا تو بہت جلد خداوند عالم اس کی حاجت کو دنیا ہی میں مستجاب کردیتا ہے یا آخرت کیلئے ذخیرہ کردیتا ہے یا اس کے گناہوں کو بخش دیتا ہے(1
ایک دوسری روایت میں بیان ہوا ہے : کبھی ایسا ہوتا ہے کہ خدا وند عالم انسان کی ان دعاؤں کا اجر و ثواب جو دنیا میں مستجاب نہیں ہوئی ،قیامت میں اس کو عطا کرے گا کیونکہ اس وقت انسان آرزو کرے گا کہ اے کا ش دنیا میں میری کوئی دعا مستجاب نہ ہوتی اور آج ان کے بدلے میں مجھے ان کا اجر وثواب یہاں مل جاتا(2)
اس بات کی طرف بھی اچھی طرح سے متوجہ رہنا چاہئے کہ کبھی انسان لا علمی کی وجہ سے اپنے تمام وجود کے ساتھ خدا یسی چیز کی دعا کرتا ہے جو اس کے نقصان میں ہے اور اگر وہ اس کو مل جائے تو اس کی دنیا وآخرت تباہ ہوجائے ،خدا وندعالم اپنے لطف کے ذریعہ وہ چیز عطا کرنے سے گریز کرتا ہے اور اس کے بجائے اس کو دوسری نعمت عطا کرتا ہے کیونکہ ہماری معلومات محدود اور ناقص ہیں اور لا محدود علم خداوند عالم کے پاس ہے۔

 


1 -بحارالانوار، ج ۹۰، ص ۳۷۸، ح۲۲۔
2۔ وہی حوالہ۔
۹۔ قارئین کو ہماری کچھ نصیحتیں۷۔ دعاؤں، زیارات اور نمازوں کا بہت زیادہ ثواب ملنے کا فلسفہ
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma