۴۔ بیت المال

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
استفتائات جدید 03
۵۔ بیمہاعتقادیات

سوال۱۵۱۵۔ ایران کے بہت سے پڑوسی اسلامی ممالک میں کچھ علاقے ایسے ہیںکہ جن میں سو فیصد فوجی حکومت ہے، ان علاقوں کے لوگ اپنی زندگی کی ضروری اشیاء جیسے تیل، سیمنٹ، لباس، اسلحہ اور خورد ونوش کی اشیاء کو فوجیوں سے سستی قیمت پر خریدتے یا اُن سے مفت حاصل کرتے ہیں، کیایہ کا م جائز ہے؟

جواب: اس میں اشکال ہے ۔

سوال ۱۵۱۶۔ ان لوگوں کے متعلق جو انتخابات میں اپنی ورکری کے لئے بیت المال کے امکانات سے استفادہ کرتے ہیں، جنابعالی کا کیا حکم ہے؟

جواب: بیت المال کے خاص مصارف ہیں، ان میں ہی اس کو خرچ کرنا چاہیے ۔

سوال ۱۵۱۷۔ اگر بیت المال کسی شخص کا مقروض ہو لیکن عہدہ داران اس کو ادا نہ کریں، کیا اپنے قرض کے برابر بیت المال کے امکانات سے استفادہ کرسکتا ہے؟

جواب: اس کو حاکم شرع سے اجازت لینا چاہیے ۔

سوال ۱۵۱۸۔ اسلامی حکومت (غیر ایران) کے اموال کو جیسے موٹر کار وغیرہ ذاتی کام میں استعمال کرنے کا کیا حکم ہے؟ کیا اسلحہ وغیرہ کو مذہب شیعہ اثنا عشری کی طرف سے دفاع کرنے کے لئے استعمال کرنا جائز ہے، یا حاکم شرع کی اجازت ضروری ہے؟

جواب: حاکم شرع کی اجازت سے اور مذہب کی تقویت کی خاطر ہو تو کوئی اشکال نہیں ہے ۔

سوال ۱۵۱۹۔ میں ”سپاہ پاسدار انقلاب اسلامی“ میں سربازی کی مقدس خدمت میں مشغول ہوں، اس میں مجھے ایک پیکان موٹرکار دی گئی ہے تاکہ میں سپاہ کے ایک عہدار کی ڈرائیوری کے وظیفہ کو انجام دوں، موصوف ادارہ کے وقت کے علاوہ اس موٹر کار اور مجھ سے اپنے ذاتی کام بھی لیتے ہیں، جب میں نے اس کی وجہ دریافت کی تو جواب دیا کہ: سپاہ کے بعض عہدہ داران اپنی موقعیّت کی وجہ سے ان سے اپنے ذاتی کام بھی لینے کے حقدار ہیں، اس سلسلے میں حقیر کا وظیفہ کیا ہے؟

جواب: اگر موصوف یہ کہتے ہوں کہ ان کے لئے یہ کام جائز تو اس صورت میں تم پر کوئی اشکال نہیں ہے ۔

سوال ۱۵۲۰۔ ایسا دیکھا جاتا ہے کہ بہت سے حکومتی اداروں اور تنظیموں کے عہدہ داران اور مدیران کسی مصلحت کی بناپر حکومت کے اموال میں سے بہت سے اموال کو کچھ خاص کارکنان کے اختیار میں دے دیتے ہیں، اس کام کا شرعاً کیا حکم ہے؟

جواب: بیت المال کے سامان کا قانون کے دائرہ سے باہر، ہر طریقے کا استعمال حرام ہے ۔

۵۔ بیمہاعتقادیات
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma