۱۶۔ خواب

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
استفتائات جدید 03
۱۷۔ ذرایع ابلاغ(میڈیا)15- دعا کا لکھنا

سوال ۱۶۲۰۔ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ صاحب قبر نے اپنے آپ کو امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کا نواسہ اور میرزا کے عنوان سے پہچنوایا ہے اور خواب دیکھنے والا بھی ایک محترم اور ثقہ شخص ہو؛ کیا صاحب قبر کا امام زادہ ہونا ثابت ہوجاتا ہے؟ کیا امام کی حیثیت سے اس صاحب قبر کے لئے نذر کرسکتے ہیں ؟ کیا اس کی قبر پرگنبد اور اس کی بارگاہ بنا سکتے ہیں؟ اگر کسی کتاب میں آیا ہو کہ اعداد کے رموز کے اعتبار سے مذکورہ امام زادہ اسی قبرستان میں دفن ہے،کیا صاحب قبر کا امام زادہ ہونا ثابت ہوجاتا ہے؟ کیا آئمہ علیہم السلام اور امام زادوں کے حرم میں گرہ لگانا، دھاگا یا کپڑا باندھنا یا تالا لگانے کی کوئی شرعی دلیل ہے؟

جواب: امام زادہ ہونا معتبر دلیل سے ثابت ہونا چاہیے، خواب اور اس جیسی کتابیں جن آپ نے اشارہ کیا ہے حجّت نہیں ہیں اور ان کے اوپر ترتیب اثر نہ دینا چاہیے، آئمہ علیہم السلام اور معلوم النسب امام زادوں کے حرم میں گرہ وغیرہ لگانا بھی صحیح کام نہیں ہے اور معقول طریقے سے زیارت پڑھنا چاہیے ۔

سوال ۱۶۲۱۔ ایک پتھر نہر کے کنارہ پر پڑا تھا ایک خاتون خواب دیکھتی ہے کہ اس پتھر پر حضرت علی علیہ السلام کا پنجہ ہے، وہ خواب سے بیدار ہوکر اور ماجرے کو لوگوں سے بیان کرتی ہے ۔ لوگ یقین کرلیتے ہیں اور اس پتھر کو حجر الا سود کی مانند مسجد کی دیوار میں نصب کردیتے ہیں ۔ اب عورت مرد، لڑکے لڑکیاں اس پتھر کی زیارت کے لئے جاتے ہیں ۔ لہٰذا حضور فرمائیں:
اگر کوئی خاتون حیض کی حالت میں ہو یا کوئی جوان جنایت کی حالت میں تو کیا پتھر کو چومنے کے لئے مسجد میں داخل ہوسکتا ہے؟ کیا یہ کام ایک طرح کی پتھر پوجا نہیں ہے؟

جواب: مذکورہ خواب کا کوئی اعتبار نہیں ہے اور واجب ہے کہ اس دیہات کے مومنین کرام اقدام کریں اور اس پتھر کو وہاں سے اکھاڑکر نہر میں پھینک دیں، اور اس پتھر کا احترام کرنا شرعاً جائز نہیں ہے ۔ اور مسجد میں حائض اور مجنب کا ٹہر نا حرام ہے ۔

سوال ۱۶۲۲۔ ہمارے گاؤں کے پاس ایک اور گاؤں ہے جس کے رہنے والے کافی سالوں سے ایک جگہ کو مقدس جگہ اورقدمگاہ کے عنوان سے اس کے احترام کے قائل تھے، جیسا کہ وہ لوگ نقل کرتے ہیں کہ تقریباً ۳۰ سال سے کچھ اشخاص، اس گاؤں کے رہنے والوں کی خواب میں آرہے ہیں ۔ اس کے بعد گاؤں کے لوگوں نے اس جگہ اور اس کے اطراف کی جگہ کو کھدوایا لیکن کوئی نتیجہ برآمد نہ ہوا ۔ آخر میں ایک سیدہ خاتون ایک گاؤں والے کی خواب میں آتی ہے اور قبر کے نشان کو معین کرتی ہے، گاؤں والوں نے اس جگہ کی تقریباً ایک میٹر کھدائی کے بعد ایک بوسیدہ عمارت کہ جس کے ابھی تک ستون اور دیواریں سالم تھیں، دیکھا ، اگلے روز کے لئے طے پایا کہ کل قبر کے نشان کو پانے کے لئے عمارت کے صحن تک کھدائی کریں گے لیکن وہ ہی خاتون ایک گاؤں والے کی خواب میں آئی اور کھدائی کرنے سے منع کردیا، مہربانی فرماکر ، اس سلسلے میں اپنی مبارک نظر بیان فرمائیں ۔

جواب: خواب ، کسی جگہ پر امام زادہ کے وجود کے لئے دلیل نہیں بن سکتی ، مگر یہ کہ معتبر طریقوں سے یہ مطلب ثابت ہو ۔

۱۷۔ ذرایع ابلاغ(میڈیا)15- دعا کا لکھنا
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma